2024 Latest News Press Releases

کل سیکرٹرییٹ لاہور کے سامنے ایجوکیشن گرینڈ الائنس اور حکومت کے درمیان میدان لگے گا

پنجاب کی وزیر اعلی کہتی ہیں میں ایسے مظاہروں کو کچھ نہیں سمجھتی اور انہیں مافیا قرار دیتی ہیں وزیر تعلیم انہیں مٹھی بھر سمجھتے ہیں

پیپلا اور آگیگا رہنماؤں نے اس کی بھرپور حمایت کی ہے اور اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )سکولوں کی مختلف تنظیموں نے مل کر ایک ایجوکیشن گرینڈ الائنس تشکیل دیا ہے جس نے کل مورخہ 26ستمبر روز جمعرات دن بارہ بجے سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے پیپلا اور آگیگا کے رہنماؤں نے بھی اس کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کر دیا ہے ایک وڈیو کانفرنس میں آل پاکستان اپیکا اور آگیگا پنجاب کے صدر خالد جاوید سنگھیڑہ نے اس احتجاج میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔احتجاج دوسرے مطالبات کے علاؤہ بنیادی طور پر سکولوں کی نجکاری کے خلاف ہےاس سے لگتا ہے کہ احتجاج کل زور دار ہوگا لیکن پنجاب کی وزیر اعلی مریم نوار نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر ان یونینز کو مافیا قرار دیا ہے اور ان سے سختی سے نمٹنے کا کہا ہے وزیر تعلیم پنجاب نے بھی انہیں مٹھی بھر قرار دیا ہے اور اکثریت کے بارے میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے

Related posts

پنجاب سول۔سروس پینشن رولز میں 2 دسمبر 24 کو کی گئی ترامیم کی وضاحتیں

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی میں گومگو کی کیفیت کھل گئی /نہیں کھلی

Ittehad

پرائیویٹ کالجوں کی بی ایس کلاسز میں مخلوط تعلیم ہو سکتی ہے ڈی پی آئی کی وضاحت

Ittehad

Leave a Comment