2023 HED News Latest News

مترادف مضامین پر پوسٹگ کی پالیسی واپس ،89ٹرانسفر آرڈرز واپس لےیے گئے

محکمہ کی کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث کالج اساتذہ کئی سالوں سے خوار ہو رہے ہیں ٹرانسفر اور اٹیچمنٹ کے بارے میں کالج میں اساتذہ کے سینکڑوں سوالات ہیں جن کا کوئی جواب نہیں دیا جا رہا محکمے کے اندر بعض افراد کھلے بندوں لوث رہے ہیں کئی نئے سلیکٹیز نے لاکھوں دے کر بڑے شہروں میں ایڈجسمنٹ کروائی

لاہور نمائندہ خصوصی۔ آٹھ نومبر کو محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چھ سو تینتالیس مختلف گریڈ کے مرد و خواتین کو ان کے من پسند کالجز میں ٹرانسفر کیا گیا مگر کچھ مرد و خواتین کی جوائنگ میں دشواری پیش آئی ان لوگوں نے دفاتر کے چکر لگائے پتہ چلا کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے طے کیا تھا کہ بعض مضامین مترادف ہیں اور ایک دوسرے کی خالی ویکنسی پر کام کیا جا سکتا ہے اس کی روشنی میں اس مرتبہ کچھ ایڈجسٹمنٹ کی گئی مگر ان پر ٹرانسفر ہونے والے جوائن نہ کر پائے پھر اچانک89 خواتین و حضرات کے آرڈرز کو واپس لے لیا گیا ہے ایک عرصہ سے لوگوں کی شکائیت ہے کہ میرٹ پر ٹرانسفر پوسٹنگ تقریباً ۔ختم ہو چکا ہے اور شعبہ میں سلیکشن کے بعد بعض بڑے بڑے شہروں میں لاکھوں روپے دے کر ایڈجسٹمنٹ کروائیں واویلا ہوتا رہا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی ساری سیٹیں پر ہونے پر اب اٹیچمنٹ پر یہ سلسلہ ہونے لگا اب معاملہ آنٹی کرپشن تک بھی پہنچا مگر پھر دب گیا

Withdrawn-order-SOEM-II

Withdrawn-Order-SOEF-II

Related posts

اتحاداساتذہ کے بانی رکن رانا اختر حسین انتقال کرگئے،کرونا میں مبتلا تھے

Ittehad

جی پی فنڈ کا سالانہ منافع 12فیصد

Ittehad

ایک لاکھ ذہین طالب علموں کو لیب ٹاپ اور ایک لاکھ کو کمپوٹر ٹریننگ دی جائےگی

Ittehad

Leave a Comment