2025 Latest News Obituary

ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر انجم نظامی کا جواں سال بیٹا اچانک موت کی آغوش میں چلا گیا

مرحوم کو دل کا دورہ پڑا علامات کی فوری سمجھ نہ آنے پر فسٹ ایڈ میں تاخیر ہوگئی تکلیف زیادہ ہوئی تو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کاہنہ نو لاہور کی ریٹائرڈ پرنسپل اور سابق ممبر سینٹ پنجاب یونیورسٹی پروفیسر انجم نظامی کا جواں سال بیٹا آنا فانا موت کی آغوش میں جا سویا خبر سنتے ہی ماں صدمے سے نڈھال ہوگئیں مرحوم بسلسلہ ملازمت اسلام آباد میں مقیم تھا اور شادی شدہ تھا پرسوں رات سینے پر دباؤ محسوس ہوا تو بیوی اور ہمشیرہ کے ساتھ شیئر کیا اور ساتھ ہی انہیں حوصلہ بھی دیتا ہے کہ بہتر ہو رہا ہے کچھ دیر بعد تکلیف بڑھی تو ایمبولینس بلوائی کہ ہسپتال منتقل کیا جائے مگر وہ راستے میں ہی انتقال کر گیا ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی جب خبر پروفیسر انجم نظامی کو لاہور دی گئی تو وہ بے حال ہو گیں میت لاہور لائی گئی اور کل بعد دوپہر نماز جنازہ کے بعد ڈی ایچ اے کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں و کارکنان نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے اور پروفیسر انجم نظامی کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے

Related posts

اتحاد اساتذہ اورپیپلا ایگزیکٹو کے مشترکہ اجلاس کی قراردادیں

Ittehad

گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کا تشخص برقرار رکھتے ہوئےیونیورسٹی بنائی جاے

Ittehad

ایچ ای آر ایچ پرغیر تصدیق شدہ 7736اساتذہ اب کیا کریں

Ittehad

Leave a Comment