2020 Obituary

پروفیسر راۓ فیض احمد کھرل انتقال کر گئے

اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما اور بانی رکن پروفیسر راۓ فیض احمد کھرل  شدید علالت کے بعد آج صبح وفات پا گئے ان کی عمر تقریباً 75 برس تھی وہ ننکانہ صاحب ضلع کے  ایک گاؤں میراں بور میں پیدا ہوے گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم پائی سوشیالوجی کے لیکچرر ہوے اور گورنمنٹ کالج شیخوپورہ سے ایک عرصہ منسلک رہے روشنی پروگرام شروع ہوا تو اس کے ضلع شیخوپورہ کے ڈائریکٹر تعینات ہوئے لاہور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیمات کے طور پر خدمات سر انجام دیں ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے تو تقرری گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں ہو گئی وہاں سے گورنمنٹ کالج بھائی پھیرو  میں پرنسپل بن کر چلے گئے ان کی محکمہ تعلیم اور اتحاد اساتذہ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان مہر ظہور عالم تھند ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر حق نواز حجانہ اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

ٹرمپ انتظامیہ کے غیر ملکی طالب علموں کو امریک سے نکالنے کا فیصلہ چیلنج

Ittehad

Leave a Comment