2021 Latest News Obituary

ہارون آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر محمد حنیف اللہ کی رحمت میں چلے گئے

گورنمنٹ کالج ہارون آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر محمد حنیف کل رات اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان کی عمر تقریباً  ارسٹھ برس تھی وہ دو ہزار تیرہ میں مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ کالج ہارون آباد سے بطور اسسٹنٹ پروفیسر ریٹائر ہوئے مرحوم ایک شریف النفس  درویش صفت انسان تھے جن سے کبھی کوئی ناراض نہ ہوا  انہوں نے سروس کا زیادہ حصہ گورنمنٹ کالج بورے والا ضلع وہاڑی میں گزارہ دو ہزار پانچ میں ٹرانسفر ہو کر اپنے آبائی علاقے ہارون آباد میں آئے ان کا بیٹا محمد جمیل گورنمنٹ کالج فورٹ عباس میں کمیسٹری کا لیکچرر ہے اور بہو بھی گورنمنٹ کالج برائے خواتین فورٹ عباس میں کمپوٹر سائنس کی لیکچرر ہیں کل رات جب وہ کھانا کھا رہے تھے تو دوران تناول دل کا دورہ پڑا اور روخ پرواز کر گئی آنا للہ ؤ آنا علیہ راجعون مرحوم ایک نیک دل انسان تھے آج جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشک بار تھی اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

Related posts

لٹریری فیسٹیول کے پہلے روز تین سیشن ہوئے پہلا مضامین ،،دوسرا  مکالمہ اور تیسرا مشاعرہ 

Ittehad

سات ہزار تین سو چون کالج ٹیچرز انٹرنیز کی بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا

Ittehad

ربیٹ کم ہونے کے سبب ماہ فروری سے تنخواہیں کم ہو جائیں گی

Ittehad

Leave a Comment