2025 HED News Latest News

لاہور اور گوجرانولہ ڈویژنز میں منتخب شدہ اکیس مستقل پرنسپلز تعینات کر دئیے گئے

لاہور ڈویژن کی دس اور گوجرانولہ ڈویژن کی گیارہ خالی آسامیوں پر 22 اور 23 ستمبر کو سیکشن کمیٹی نے انٹرویو کیے میرٹ میں زیادہ حصہ اکیڈمک اور تجربے کے نمبروں کا تھا

لاہور ( خبر نگار) آج محکمہ ہائر ایجوکیشن نے انٹرویو کے بعد میرٹ بنانے پر سب سے زیادہ سکور والے اکیس امیدوارون کو گوجرانولہ اور لاہور ڈویژنز میں مستقل پرنسپل تعینات کرنے کے آرڈرز جاری کر دئیے دو ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والے عمل کا آخری مرحلہ سلیکشن کمیٹی کے روبرو انٹرویوز تھے وہ مرحلہ بھی 22 اور 23 ستمبر 2025 کو انجام پایا اکیڈمکس اور انٹرویو کے نمبر شامل کر کے کل مارکس پر مبنی میرٹ لسٹ مرتب کی گئی اور ہر سیٹ کے لیے سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والے امیدواران کو پرنسپلز تعینات کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق سب سے پہلے خالی سیٹوں کو مشتہر کر کے خواہشمند امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئیں ہر امیدوار کے تعلیمی اور انتظامی تجربے کے مارکس لگانے کے بعد ایک انتہائی میرٹ لسٹ جاری ہوئی اعتراضات سنے گئے دور کیے گئے اور میرٹ لسٹ کو حتمی شکل دی گئی پھر شارٹ لسٹنگ کی گئی اور آخر میں شارٹ لسٹڈ امیدواران کو انٹرویو کے لیے سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا یوں تمام مراحل کی تکمیل کے بعد احکامات تعیناتی جاری کیے گئے ذیل میں دونوں ڈویژنوں کے جاری کردہ آرڈرز کے عکس پوسٹ کیے گئے ہیں

لاہور ڈویژن

گوجرانولہ ڈویژن

Related posts

الیکشن ٹریننگ نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی پنجاب کے 8.3 فیصد ملازمین غیر حاضر ہیں

Ittehad

نجکاری،کنٹریکٹ پالیسی اور تنخواہوں میں عدم توازن کے خلاف سرکاری ملازمین کے اتحاد کی تیاری

Ittehad

مرکزی پے اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ۔اہم فیصلے کیے گئے

Ittehad

Leave a Comment