تقریب میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی بطور مہمان خصوصی اور،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید اور سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کے علاؤہ دونوں محکموں کے اعلی افسران کی شرکت
تقریب میں ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر احسن مختار اور لاہور کے کالجز کے پرنسپل نے بھی شرکت کی
میمورنڈم کے مطابق پنجاب کے کالجوں پر سستی اور قابل تجدید توانائی کے لیے سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے سٹوڈنٹس کی الیکٹرک بائیکس کو چارج کرنے کے لیے چارجز کی تنصیب بھی معاہدے کا حصہ ہوگی
پنجاب کے 176 بوائز اور179 گرلز کالجوں کو تین مراحل میں سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا پہلی فیز میں 43 کالجوں کو سولرائز کیا جائے گا اور 24 ای وی سٹیشن لگائے جائیں گے دوسری فیز میں 190 کالجوں میں سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے اور 67 ای وی سٹیشن اور تیسرے مرحلے میں144 کالجوں میں سولر سسٹم اور 44 ای وی سٹیشن نصب کیے جائیں گے
یہ سارے سسٹم اکیس ہزار پانچ سو کلو واٹ بجلی پیدا کریں گے اور ان پر 2941 ملین روپےلاگت آئے گی اور اس سے سالانہ 1346 ملین روپے سالانہ بچائے جائیں گے
لاہور ( خبر نگار) آج ایک اعلی سطحی تقریب میں پنجاب کے 355 کالجز میں سولر سسٹم نصب کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری صاحبان جناب غلام فرید اور ڈاکٹر نوید فرخ کے علاؤہ دونوں محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر احسن مختار اور لاہور کے کالجز کے پرنسپل صاحبان بھی تقریب میں موجود تھے تقریب میں ایک میمورنڈم پر دستخط ہوئے جس کی رو سے توانائی ڈیپارٹمنٹ محکمہ تعلیم کے 355 کالجوں کو سولرائز کرنے میں مدد دے گا علاؤہ ازیں طالب علموں کی الیکٹرک موٹر سائیکلز کو چارج کرنے کے لیے چارجنگ سٹیشن بھی بنائے جائیں گے ان کالجوں میں 176 مردانہ اور 179 خواتین کالجز شامل ہوں گے یہ کام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں 43 کالجوں اور ان میں 24 ای وی سٹیشن نصب کیے جائیں گے دوسرے مرحلے میں 190 کالجوں کو سولرائز کیا جائے گا اور 67 ای وی سٹیشن لگائے جائیں گے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 144 کالجوں کو سولرائز کیا جائے گا اور 44 ای وی سٹیشن نصب کیے جائیں گے ان تمام کی تنصیب پر 2941 ملین روپے خرچہ آئے گا اور سالانہ 1346 روپوں کی بچت ہوگی اور یہ تمام سسٹمز 21500 کلو واٹ بجلی پیدا کریں گے
