2021 Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی نے کالجوں پر جگا ٹیکس عائد کر دیا ۔پرنسپلز کا الحاق ختم کر نے پر غور

اپنے ریونیو پیدا کرنے کی خاطر پنجاب یونیورسٹی اپنے ملحقہ کالجوں پر مختلف طرح کی فیسوں کے نام پر پیسے وصول کرتی رہتی ہے اس کی تازہ ترین مثال ایک نوٹیفیکیشن ہے جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجوں کے سربراہان سے تقاضا کیا گیا ہے کہ سٹوڈنٹس کی ادا کردہ کل فیسوں کا دس فیصد یونیورسٹی کو رجسٹریشن کی مد میں ادا کریں یہ مطالبہ نہ صرف یہ کہ نا انصافی پر مبنی ہے بلکہ ایک حد تک مضحکہ خیز بھی ہے وہ یوں کہ اگر طلبا /طالبات کی کالجوں کو ادا کردہ فیس کا جائزہ لیا جائے تو یہ بلکل عیاں ہو جاتا ہے کہ ان میں سے کچھ تو ٹیوشن فیس ہے جو گورنمنٹ وصول کرتی ہے کچھ سیکیورٹیز ہیں جو سیشن کے احتتام پر طالب علموں نے واپس لینا ہوتی ہیں میگزین فنڈز ،پراسپکٹس فنڈ اور بلیٹن فنڈ سے ان کی طباعت کروانا ہوتی ہے ٹرانسپورٹ فنڈزسے کالج ٹرانسپورٹ اور سائکل فنڈ سے بندوبست  کرنا۔ ہوتا ہے بورڈ/ یونیورسٹی  رجسٹریشن پہلے ہی ان اداروں کو جاتی ہے اگزمینیش فیس پہلے ہی بورڈ یونیورسٹی کو چا رہی ہوتی ہے  پہلے وقت میں یونیورسٹی  شروع میں ایک مرتبہ الحاق کی فیس وصول کرتی تھی مگر اب  کچھ عرصہ  کر سال تجدید الحاق کے نام  پر وصول کی جا رہی ہے  اس کی موجودگی میں اب یہ فیسوں کا دس فیصد کا مطالبہ سر ا سر نا جائز ہے پرنسپل کہاں سے اس کا بندوبست کرئے گا اگر طالب علموں سے اکٹھا کریں تو شور مچے گا پبلک اداروں کے طالب علم لوئر یا لوئر میڈل کلاس سے آتے ہیں پچھلے دنوں ممبران سینٹ پنجاب یونیورسٹی (جو پرنسپل الیکشن میں منتخب ہوئے)انہوں نے ایک وفد کی صورت میں وائس چانسلر سے ملاقات کر کے اس جگا ٹیکس کو ختم کرنے کی استدعا کی تو انہیں نے ماننے سے انکار کر دیا انہوں نے ایچ ای ڈی کے اعلی افسران تک یہ بات پہنچائی ہے مگر تا حال کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی آپ پرنسپل صاحبان باہنی مشاورت سے غور کر رہے ہیں کہ اداروں کا الحاق کسی اور یونیورسٹیوں سے کروا دیا جائے جہاں ایسی لوٹ کھسوٹ نہیں ہے

Related posts

الیکشن کمیشن کی طرف سے محکمانہ پرموشن کمیٹی اور صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس منعقد کرنے کی اجازت

Ittehad

آٹھ خواتین لیکچررز کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری 

Ittehad

چودہ سو ستائیں مرد وخواتین لیکچررز کی  13 فروری سے پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا اغاز

Ittehad

Leave a Comment