2021 Latest News University / Board News

اگر خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ملازمین کے مسائل فوری حل نہ ہوے تو ہڑتال کا دائرہ ملک بھر میں پھیل جائے گا ڈاکٹر احتشام

 


یونیورسٹیز فیڈریشن پنجاب کی کے پی میں یونیورسٹی اساتذہ کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت۔ 

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی نے اپنے مشترکہ بیان میں خیبر پختونخوا میں یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کے پرامن احتجاج پر آنسو گیس، لاٹھی چارج اور تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بنیادی اور اعلی تعلیم کو بہتر بنانے کی دعویدار حکومت نے یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین پر تشدد کر کے اپنے ہی منشور کی نفی کر دی ہے۔

خیبر پختونخواہ کی یونیورسٹیز میں اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کے قوانین بنائے جا رہے ہیں اور احتجاج پر انھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کسی بھی بھی پڑھے لکھے معاشرے کے لئے انتہائی پستی اور افسوس کا مقام ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے حکومت نے اعلی تعلیم اور تحقیق کے بجٹ کو بڑھانے کی بجائے منجمد سطح پر رکھا ہے،جس کی وجہ سے پورے پاکستان کی یونیورسٹیاں بالعموم اور خیبر پختونخواہ کی یونیورسٹیاں بالخصوص شدید مالی بحران کا شکار ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالستار ملک اور ڈاکٹر احتشام علی نے متنبہ کیا کہ اگر فپواسا خیبر پختونخواہ کے تمام گرفتار رہنماوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا اور یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل نہ دیا گیا تو جلد ہی اس احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیل جائے گا جس کے بعد حالات میں خرابی کی تمام تر ذمہ دار موجودہ حکومت پر عائد ہوگی

Related posts

بائیو میٹرک تصدیق پینشنرز کیلیے لازم ۔ائندہ وصولی صرف ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کے ذریعے

Ittehad

تین تعلیمی بورڈز کے سیکرٹری اور ایک کے کنٹرولرکا ایڈیشنل چارج

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے 433 ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا

Ittehad

Leave a Comment