2021 HED News Latest News

ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خاں کے خلاف سٹاف کا مظاہرہ ۔الزامات کی بوچھاڑ۔تبدیل کرنے کا مطالبہ

ڈیرہ غازی خان ۔۔ کالجز ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے کئی دنوں سے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فیاض کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے انہوں نے ڈائریکٹر موصوف پر کئی سنجیدہ نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں کچھ مالی بے مالی انتظامی ، اخلاقی بدعنوانیوں سے متعلق ہیں ان الزامات کے ساتھ انہوں نے ان کے ساتھ انہوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت انہیں فوری طور پر عہدے سے الگ کیا جائے اس میں افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ کئی روز گزرنے کے باوجود صوبائی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا الزامات کیونکہ سنگین نوعیت کے ہیں لہذا ایک اعلی سطحی انکوئری کروانی جانا چاہیے تھی تاکہ پتہ چلایا جا سکتا کہ ان الزامات میں کتنی صداقت ہے اور قصوروار کی سزا کا تعین کیا جا سکتا کچھ الزامات کی حقیقت تو انکوئری سے ہی عیاں ہوگی مگر بد اخلاقی کے واقعات کے کئی پرنسپلز اور اساتذہ و غیر تدریسی عملہ بھی گواہ ہیں یہ پنڈی ڈائریکٹوریٹ کے بعد دوسرا واقع ہے جو ایک ہی ماہ کے دوران پیش آیا ہے اور اپیکا کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا ہے اگر ارباب اختیار نے نوٹس نہ لیا تو سلسلہ زیادہ بھی بڑھ سکتا ہے جسے روکنا مشکل ہو جائے گا پی پی ایل اے کے ڈویژنل صدر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی خاموشی معاملے میں زیادہ بگاڑ پیدا کر رہی ہے لہذا فوری اقدامات کئے جائیں کیونکہ اساتذہ برداری اس بنا پر بری طرح متاثر ہو رہی ہے

Related posts

ان کیمپس یا ان لائن امتحان ۔طلبا احتجاج میں شدت ۔پانچ سو چورانوے کے خلاف مقد مہ ۔جہاں ہو سکتا ہے وہاں لے لیں ۔حکومت

Ittehad

  گریڈ بیس میں ترقی پانے کے بعد دوبارہ ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

پروفیسر شعیب عاشق بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات تعینات پروفیسر طاہر عزیز زمیدارہ کالج ٹرانسفر

Ittehad

Leave a Comment