2021 HED News

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات ملک طاہر عزیز کو ہٹا کر ایڈیشنل چارج شعیب بٹ کو دے دیا گیا

محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گجرات ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک طاہر عزیز کو اس عہدے سے ہٹا کر حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب عاشق بٹ کو اس عہدے کا ایڈیشنل چارج کے سپرد کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ ملک طاہر عزیز نے کچھ عرصہ قبل وہاں اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد منور کو سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے ٹنیور مکمل کیے بغیر ہٹوا کر خود کو  ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات تعینات کروایا تھا جو نا پائیدار ثابت ہوا اور انہیں بھی ہٹنا پڑا اتحاد اساتذہ کے کارکنان نے شعیب عاشق بٹ کو اساتذہ برادری کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اساتذہ کے اجتماعی مفادات کے لیے کام کریں گے 

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 155 افراد کے لیو انکیشمنٹ کے آرڈرز ۔چالیس مرد وخواتین شامل پروفیسر

Ittehad

پنجاب کی سات جامعات کے مستقل وائس چانسلر تعینات

Ittehad

پنجاب کے تمام سکولز سوموار سات جون سے کھل جائیں گے

Ittehad

Leave a Comment