2022 Latest News Press Releases

سیالکوٹ کے تین پروفیسروں کا بلا جواز تبادلہ بعض حکومتی ذمہ داران کی غیر ذمہ دارانہ حرکت اور انتقامی کارروائی ہے

تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت کے ہمیشہ سے مخاطب ہیں اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے ۔۔اتحاد اساتذہ

پروفیسر عمران سہیل چیمہ ۔چوہدری اشفاق گجر  اور محمد اقبال رائے کے تبادلوں کو فی الفور واپس لیا جائے

 آج اتحاد اساتذہ کی مرکزی کونسل کا زوم اجلاس ہوا اجلاس میں سیالکوٹ کے مریے کالج کے تین پروفیسروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے بغیر کسی باقاعدہ انکوائری کے ٹرانسفر کر دیا گیا ۔ اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنماوں نے یہ موقف واضح کیا کہ کسی حکومتی عہدے دار کا استخقاق نہیں کہ وہ اپنی حیثیت کا غلط استعمال کرتے ہویے انتظامیہ کو پریشر میں لا کر ایسے اقدامات اٹھانے پر مجبور کرئے کہ وہ سرکاری ملازمین کو تنگ کریں ان پر جھوٹے الزامات عائد کروائے اور پھر انہیں انتقام کا نشانہ بنوائے بے  کل کیے جانے والے تبادلے اس سیاسی مداخلت کا کھلا ثبوت ہیں موجود حکومت کے بعض اراکین اپنی مقبولیت کے کھو جانے کے ڈر سے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں سیالکوٹ  میں ہی نہیں بعض دوسری جگہوں پر بھی ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے لاہور کے ایک بڑے کالج میں ایک ایسی پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے جو اپنے پینل میں شامل امیدواران سے علم و فضل۔ گفتار اور تجربے میں اپنی مدمقابل سے کم تر تھی اسی طرح سرگودھا کے ایک بڑے کالج میں بصارت سے محروم ایک خاتون کو پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے شعبہ کے متعلقہ وزیر کے ساتھ ذاتی مراسم کی بنا پر ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوے اساتذہ سے غیر انسانی رویہ اپنائے ہوئے ہیں یہاں تک کے کمشنر سرگودھا کی ایک انکوائری میں مجرم قرار دئیے جا چکے ہیں لیکن وزیر موصوف کی ناراضی کے ڈر سے محکمہ نے ان کے خلاف عمل درآمد روک رکھا ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا سختی سے نوٹس لیں کہ ایسے نا عاقبت اندیش حکومت کی مقبولیت کا گراف گرانے میں لگے ہیں انہیں روکا جائے اس لیے بھی کہ اتحاد اساتذہ موجودہ حکومت سے اچھی توقعات لگائے ہوئے ہے     

Related posts

 پنجاب یونیورسٹی میںاسلامی جمعیت طلبہ اور  بلوچ پشتون طلبہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔  دو اطراف سے پندرہ طلبہ زخمی 

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی۔ —– وسیع پیمانے پر تبادلے اور ترقیاں

Ittehad

تمام رپورٹنگ/کونٹر سائننگ افسران اپنے ماتحت افسران کی پی ای ارز کی تکمیل کا سرٹیفیکیٹ تیس جون تک جمع کروائیں

Ittehad

Leave a Comment