2022 General Notifications Latest News

پے سکیلز دو ہزار بائیس کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا 

پے سکیلز دو ہزار بائیس پے سکیلز دو ہزار سترہ کی جگہ لیں گے  پے سکیلز دو ہزار سترہ کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف سولہ ۔ایڈہاک ریلیف سترہ ۔ایڈہاک ریلیف اٹھارہ ،ایڈہاک ریلیف دو ہزار انیس اور ایڈ ہاک ریلیف اکیس  کو دو ہزار سترہ میں ضم کر کے بنائے گئے ہیں  ایڈ ہاک ریلیف دو ہزار بائیس پندرہ فیصد بھی دو ہزار سترہ کی تنخواہ کی رواں بنیادی تنخواہ پر دیا گیا ہے 

محکمہ خزانہ کی سمری کی وزیر اعلی سے منظوری کے بعد محکمہ نے اب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس نوٹیفیکیشن کے بعد پے سکیلز بائیس نے پے سکیلز سترہ کی جگہ لے لی ہے دو ہزار سولہ سے دو ہزار اکیس تک کے پانچ ایڈہاک الاونسز ( پچاس فیصد) بنیادی تنخواہ میں ضم ہو گئے ہیں اب کسی بھی ملازم کی پے سکیلز سترہ کے مطابق تنخواہ میں یہ تمام ایڈہاک الاونسز شامل کر کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ بنیاد پر پے سکیلز22 کی فریب ترین اگلی سٹیج پر ایڈجسٹ کر دیا جائے گا البتہ ملازم کو یہ آپشن دی گئی ہے کہ آگر یہ محسوس کرئے کہ اس کے لیے یہ نئے پے سکیلز فایدہ مند نہیں تو وہ تحریری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کر کے انہیں رکھ سکتا ہے ایڈہاک الاونس دو ہزار بائیس بھی دیا گیا ہے اور یہ دو ہزار بائیس کی رواں تنخواہ جو تیس جون دو ہزار بائیس کو تھی اس کا پندرہ فیصد ملے گا  

Related posts

رحیم یار خان۔۔پروفیسر رفیق احمد صدیقی کی رئٹائرمنٹ پر تقریب پزیرائی 

Ittehad

  تاریخ کی سست ترین رفتار ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کی میٹنگ جاری ۔دو دن میں  مرد لیکچررز کےصرف ڈیڑھ سو کیسز زیر بحث ا سکے

Ittehad

پے پروٹیکشن۔ ناقابل تردید حقائق کے آئینے میں

Ittehad

Leave a Comment