2022 Latest News Obituary

  لاہور  کےڈاکٹر رضا احمد انتقال کر گئے

ترپن سالہ ڈاکٹر رضا احمد گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کینٹ میں اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے اور حالیہ بی ایس بی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی تھی مگر جوائن کرنا نصیب نہ ہو سکا

گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کینٹ کے شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر رضا احمد کچھ ہی روز عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً ترپن برس تھی انہوں نے اپنی سروس کی شروعات انیس سو پچانوے میں بطور لیکچرار اردو کیں دو ہزار گیارہ میں ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے پرموٹی ورسس سلیکٹی کے جھگڑے میں دوسروں کے ہمراہ وہ بھی ترقی سے محروم رہے حال ہی میں ہونے والی بی ایس بی ٹو میں سنیارٹی نمبر ایک تا آٹھ سو سترہ کے کیسز میں سنیارٹی نمبر 900 پر ان کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی کی سفارش کی گئی منٹس کی منظوری بھی ہوگئی اور ابھی پرسوں ہی منٹس مشتہر ہوئے پوسٹنگ آرڈرز جاری ہونے باقی تھے کہ اللہ کی رحمت میں چلے گئے اللہ ان کی مغفرت فرمائے ذرائع کے مطابق چند روز قبل کی انہیں دل کی تکلیف ہوئی اور انہیں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں داخل کروایا گیا جہاں وہ ہسپتال کے آئی سی یو میں موت و حیات کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد کل رات زندگی کی بازی ہار گئے 

ان کی ترقی کی سفارش کی گئی 

Related posts

وہاڑی میں اتحاد اساتذہ کی جان پروفیسر محمد لطیف ریٹائر ہو گئے

Ittehad

آگیگا یقین دہانی پر پھر گھٹنے ٹیک گئی دھرنا ختم کرنے کا اعلان ۔۔ہم خیالوں کا اختلاف۔.چھبیس مئی کو دھرنا ہوگا

Ittehad

انتقال پر ملال۔  ———- اظہارِ تعزیت ———-صدمات

Ittehad

Leave a Comment