2023 HED News Latest News Press Releases

  بیرون ملک پی ایچ ڈی بذریعہ چیف منسٹر میرٹ سکالرشپ پروگرام 

حکومت پنجاب نے غریب مگر ذہین طلبہ /طالبات کے لیے برون ملک پی ایچ ڈی کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے اس کے لیے سلیکشن طریق کار یوں ہوگا پورا اترنے والے طالب علموں کو لسٹ میں شامل دنیا کی ٹاپ کلاس پچاس  یونیورسٹیوں میں کسی ایک میں داخلے کا اہل ثابت کرنا ہوگا وہ  ان یونیورسٹیوں میں درخواست دے کر درست  افر لیٹر حاصل کریں گے  امیدواران کی سارے اکیڈمک کیرئیر کے دوران کسی بھی امتحان میں ساٹھ فیصد سے کم نمبرز نہیں ہونا چاہیں اس کے والد خاوند/بیوی کی ماہوار آمدنی دو لاکھ سے زائد نہ ہو عمر پینتیس برس سے زائد نہ ہو ماضی میں بیرون ملک کا وظیفہ نہ حاصل کیا ہو جس سال کے لیے  داخلے کی افر ہوگی اسی سال کے لیے وظیفہ منظور کیا جائے گا سارے ملک کے شہری مرد وخواتین درخواست دے سکتے ہیں البتہ  تعلیمی اداروں کے مستقبل سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں۔ 

وظیفہ کی رقم  سو فیصد  ٹیوشن فیس ،رہائش کے اخراجات علاج معالجہ اور آنے جانے کا مکمل خرچہ دیا جائے گا 

اسی فیصد وظائف سائنس مضامین اور بیس فیصد سوشل سائنسز و آرٹس مضامین کے لیے مخصوص ہیں

بنیادی طور پر یہ وظائف پنجاب کے طالب علموں کے لیے ہیں تاہم دس فیصد وفاق کی دوسری اکائیوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں 

درخواست فارم 

  مضامین کی لسٹ 

     اشتہار

Related posts

طالبات نہ افغان یونیورستیز میں داخلہ لے سکتی ہیں نہ بیرون ملک ۔بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم سخت پریشان

Ittehad

کیموٹیڈ پنشن کی بحالی کا خود کار نظام نافذ

Ittehad

پندرہ جولائی سے یونیورسٹیاں مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری

Ittehad

Leave a Comment