2023 Latest News Press Releases

ڈی پی آئی کالجز تعینات ہونے پر ڈاکٹر عنصر کو پپلا اور اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکبا د 

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے ایک نمائندہ وفد نے آج ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب جناب ڈاکٹر عنصر اظہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی انہیں مستقل ڈی پی آئی کالجز پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور کالج اساتذہ برادری کی جانب سے خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے چارج سنبھالنے سے کالج کمیونٹی کے پیشہ ورانہ معاملات کو بہتر طور پر سلجھانے میں مدد ملے انہوں نے کالج اساتذہ کے سب سے بڑے نمائندہ گروپ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا وفد میں صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفیٰ ،مرکزی جنرل سیکریٹری پیپلا پروفیسر ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندئم، مرکز ی  نائب صدر پیپلا و صدر اتحاد اساتذہ ضلع لاہور محترمہ فائزہ رعنا ،صدرپیپلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ،پیپلا سرگودھا ڈویژن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل اور پیپلا لاہور ڈویژن کے سیکریٹری نشر واشاعت و جنرل سیکریٹری اتحاد اساتذہ ضلع لاہور پروفیسر حسن رشید رئیس  شامل تھے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے بھی ان کی آمد پر بہت مسرت کا اظہار کیا وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کالج اساتذہ کے مسائل اور ان کے حل کے جلد باقاعدہ ملاقات ہوگی

Related posts

نوٹیفیکیشن جاری ہو رہا ہے. . رازسے پردہ اٹھ گیا DRA

Ittehad

ہر دل عزیز شخصیت اور معروف ماہر تعلیم عمران جعفر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال کا ایڈیشنل چارج دےدیا گیا

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والی تمام خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment