2023 Latest News Obituary

پرائیویٹ ہاسٹل کی چھت گرنے سے گورنمنٹ صادق ۔یونیورسٹی کی دو سٹوڈنٹس جان بحق

دو بچیاں شدید زخمی  چھت گرنے سے چاروں ملبے تلے دب گئیں تھیں ریسکیو عملے نے ملبہ ہٹا کر نکالا تو دو انتقال کر چکی تھیں دو شدید زخمی طالبات کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل کروایا گیا ہے

بہاولپور (نامہ نگار) بہاولپور شہر میں آج شام ایک نہایت افسوسناک واقعے ۔پیش آیا  ریاض کالونی میں واقع حسین نامی پرائیویٹ ہاسٹل کی چھت اچانک گر گئی وہاں گورنمنٹ صادق وویمن یونیورسٹی کی طالبات قیام پذیر تھیں چھت گرنے سے چار طالبات ملبے تلے دب گئیں ریسکیو عملے نے ملبہ  ہٹایا تو دو طالبات شہید ہو چکی تھیں باقی دو طالبات کو شدید زخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل کروا۔ دیا گیا ہے    جان بحق ہونے والی دونوں طالبات  صالحہ منور عمر 21  شال اور ماجدہ اقبال عمر 32 سال کا تعلق چک نمبر 172  مراد  چشتیاں ضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ زخمی ہونے والی فائزہ  اخلاق اور عائشہ نواز دونوں 19 سال کی ہیں اور دونوں کا تعلق ڈاہرانوالہ چشتیاں ضلع بہاولنگر سے ہے  مذکورہ ہاسٹل ایک دوکاندار  عبد الستار کی ملکیت ہے  پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے

Related posts

ایک سو ستر لیکچررز کے پی پی ایس سی سے سلیکشن کے بعد احکامات تعیناتی

Ittehad

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان وقار حسین گادھی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

وفاقی حکومت نے ساٹھ ہزار انٹرن شپ اور ایک لاکھ لیب ٹاپ دینےکا اعلان کر دیا

Ittehad

Leave a Comment