2023 HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے 433 ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا

لیو انکیشمنٹ حاصل کرنے والوں میں درجہ چہارم کے ملازمین چوکیدار ۔بیلدار مالی نائب قاصد  ڈرائیو ر لیبارٹری اٹینڈنٹ جونئیر کلرک سینئر کلرک برسر لیبارٹری آسسٹنٹ  ،لیکچررز ،اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ز شامل ہیں

لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن ڈویژن وائز ہے جس میں ساہیوال ،ملتان ،گوجرانوالہ،راولپنڈی ،بہاولپور،فیصل آباد ،لاہور،ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا ڈویژن سے ریٹائر ہوئے والے مندرجہ بالا سبھی شامل ہیں

ساہیوال کے  42 ملازمین کے لیے دو کروڑ ، ملتان کے43 ملازمین کی لیے چار کروڑ چھ لاکھ چھتیس ہزار  نو سو تئیس روپے ،گوجرانوالہ کے ساٹھ ملازمین کے لیے  پانچ کروڑ باون لاکھ بتیس ہزار تین سو بتیس روپے  راولپنڈی کے 54 ملازمین کے لیے پانچ کروڑ تراسی لاکھ نو ہزار چھ سو اسی روپے  بہاولپور کے ملازمین  کے لیے تین کروڑ نواسی لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو اسی روپے فیصل آباد کےاکاون  ملازمین کے لیے پانچ کروڑ ستر لاکھ اٹھانوے ہزار دو سو اکیاسی روپے لاہور ڈویژن کے ایک سو اکتیس ریٹائر ہوئے والے ملازمین کے لیے  سولہ کروڑ باسٹھ لاکھ ننانوے ہزار نو سو سترہ روپے  ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پچیس ملازمین کے لیے  دو کروڑ انتالیس لاکھ چوبیس ہزار دو سو ترتالیس روپے اور سرگودھا ڈویژن کے چوبیس ملازمین کےلیے  دو کروڑ دو لاکھ پچاسی ہزار ایک سو چودہ روپے منظور کیے گئے ہیں 

لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ایما پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے پنجاب کے سبھی ڈویژنوں کے 433 ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے یہ نوٹیفیکیشن ڈویژن وائز جاری کیا گیا ہے  درجہ چہارم کے ملازمین سے لیکر  ایسوسی ایٹ پروفیسرز تک سبھی شامل ہیں ذیل میں  نوٹیفیکیشن کی کاپی دی جا رہی ہے یہ نوٹیفیکیشن ڈویژن وائز ہے اس کی تفصیل جاننے  کے لیے آپ پہلے صفحے کے نیچے بار میں اوپر نیچے کرنے والے بار کے ذریعے اپنا متعلقہ ڈویژن و صفحہ دیکھ سکتے ہیں

LQ4145-Orders-Division-Vise

Related posts

ترقی کے منتظر مرد و خواتین توجہ فرمائیں

Ittehad

سرکاری جامعات کے بجٹ میں مزید کٹ ۔ اس کی تعلیم پر مہلک اثرات پر ڈاکٹر محبوب حسین کا تجزیہ

Ittehad

پروفیسر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی (کالجز) تعینات

Ittehad

Leave a Comment