2023 Latest News Press Releases

پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کی دو سو بائیس آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب

ان میں گریڈ اکیس کے پروفیسرز کی 33 گریڈ بیس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 50 گریڈ انیس کے اسسٹنٹ پروفیسرزکی 102 اور۔ لیکچررز کی 37 آسامیاں شامل ہیں

لیکچرر کی آسامی پر درخواست دینے کے لیے اہلیت ایم فل /ایم ایس سے پہلے اٹھارہ سالہ گریجویشن ہو اور کیریر میں کوئی تھرڈ ڈویژن نہ ہو۔ اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے ایچ ای سی کی منظور شدہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی آسامی کے لیے پی ایچ ڈی بمعہ دس سالہ درس وتدریس کا تجربہ یا پوسٹ ڈاکٹریٹ کے بعد پانچ سالہ ریسرچ اور دس ریسرچ پیپرز ۔۔پروفیسر کی آسامی کے لیے ایچ ای سی سے منظور شدہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی بمعہ پندرہ سالہ درس و تدریس کا تجربہ یا پوسٹ ڈاکٹریٹ کے ساتھ پندرہ ریسرچ پیپرز ہوں

انجیرنگ ۔ارٹس و ڈیزائن اور لا کی آسامیوں کے لیے اہلیت کے معیار میں فرق ہے جو اشتہار سے دیکھا جا سکتا

امیدوار اکتیس جولائی 2023سے لیکر دو اکتوبر 2023 کے دوران آن لائن درخواست دے سکتے ہیں امیدواران ویب جنریٹڈڈ درخواست کا کوئی کالم خالی نہیں چھوڑ سکتے علاؤہ ازیں ایک سیٹ تمام دستاویزات سی وی ،ان لائن درخواست کی ہارڈ کاپی پر دستخط کر کےسمیت اپنی ایک ضرب ایک انچ کی تصویر کے یا بعض کیسز میں پی ڈی ایف کاپی جمع کروائیں گے پروفیسر و ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے چھ ہزار روپے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر و لیکچررز و ریسرچ آفیسرز کی آسامیوں کے لیے تین ہزار روپے فیس بنک میں جمع کروائیں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے ایک اشتہار دیا ہے جس میں گریڈ اکیس کی پروفیسرز کی 33 گریڈ بیس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 50 ،گریڈ انیس کی اسسٹنٹ پروفیسرز کی 102 اور گریڈ اٹھارہ کی لیکچررز کی 37 آسامیاں شامل ہیں ان پر درخواست دینے کےیے اہلیت ، فیس اور دیگر معلومات کی تفصیل اشتہار میں دیکھی جا سکتی ہیں

Related posts

سیکرٹری بورڈز کی چار اور کنٹرولر بورڈ کی سات آسامیاں خالی۔خواہشمند اپلائی کریں

Ittehad

معروف ماہر سیاسیات اور سابق پرنسپل مرے کالج سیالکوٹ پروفیسر جاوید اختر بااللہ ریٹائر ہو گئے

Ittehad

 عیدالفطر سے قبل معاوضہ جات ادا نہ کیے گئے تو اسانمنٹس کا بائیکاٹ کریں گے۔۔ حافظ رمضان 

Ittehad

Leave a Comment