2025 HED News Latest News

صوبائی سلیکشن بورڈ کی میٹنگ ہو گئی محکمہ ہائر ایجوکیشن کےایک سو انتیس گریڈ انیس سے بیس میں ترقی پا گئے

ترقی پانے والوں میں 107 ایسو سی ایٹ مرد پروفیسرز جنرل کیڈر سے اور بائیس چیف انسٹرکٹر کامرس سائیڈ سے ہیں ترقی پانے والے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد

ترقی کے کیسز اتنی سرعت سے بنا کر پیش کرنے میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کی ٹیم داد کی مستحق ہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی میٹنگ ہوگئی مذکورہ میٹنگ میں جنرل کیڈر کالجز ونگ کر 107 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور کامرس ونگ کے چیف انسٹرکٹر/ کامرس کالجوں کے پرنسپلز کے 22 کیسز زیر بحث آئے اور تمام اہل امیدواران کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی اب اگلے مرحلے میں میٹنگ کے منٹس تیار کر کے میٹنگ میں موجود تمام ممبران سے دستخط کروائے جائیں گے اور انہیں منظوری کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کی وساطت سے منظوری کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو بجھوائے جائیں گے منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کو بجھوا کر پوسٹنگ پرپوزل بنوائی جائیں گی ان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چیف سیکرٹری کے ایما پر نوٹیفکیشن جاری کرئے گا

۔

Related posts

تعلیمی بورڈوں کے عارضی چارج پر تعینات سیکرٹریز اور کنٹرولرز کے دورانیے میں ایک مرتبہ پھر توسیع

Ittehad

اگلے سال۔ریٹائر ہونے والے خواتین و حضرات اساتذہ آن لائن اپلائی کریں طریقہ کار اس ویڈیو کی مدد سے سمجھ لین

Ittehad

لیکچررز سے ایسوسی ایٹ پروفیسرز — ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال 

Ittehad

Leave a Comment