2025 Latest News Press Releases

صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی صوبائی و قومی کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہوں بھی  بڑھا دیں گی

اب وفاقی وزراء بھی اراکین کے برابر پانچ لاکھ انیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے صدر نے دستخط کر دئیے پہلے یہ دو لاکھ اٹھارہ ہزار وصول کر رہے تھے

یہ اضافہ تقریباً 140 فیصد ہے اس ریاست کا یہ اصول بن گیا کہ جو اپنے اختیار سے مشاہرہ بڑھا سکتا ہے تنخواہیں صرف اسی کی بڑھتی ہیں وہ بیوروکریسی ہو اراکین اسمبلی یا پھر پھر ججز

اسلام آباد ( نامہ نگار) وفاقی وزراء کی ماہانہ تنخواہیں بھی 140 فی صد بڑھا کر 5لاکھ 19 ہزار کر دی گئیں ہیں صدر مملکت نے اس ڈرافٹ پر دستخط کر دئیے ہیں پہلے یہ وزراء دو لاکھ اٹھارہ ہزار روپے وصول کر رہے تھے سب سے پہلے پنجاب کی صوبائی وزراء اور صوبائی اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا جو 800 سے 900 فیصد تھا مقابلتاً صوبائی وزراء و صوبائی اراکین کی تنخواہیں تقریباً دو گنا ہیں بظاہر اس منتق کی سمجھ نہیں آتی مگر اگر کسی اور حوالے سے دیکھا جائے تو صاف سمجھ میں آ جاتا ہے کہ جس کی بلیک میلنگ ویلو جتنی زیادہ ہے اتنا معاوضہ زیادہ ہوتا ہے یوں تنخواہیں بڑھنے سے ریاست کا ایک اصول ثابت ہو گیا ہے کہ معاوضوں میں اضافہ مہنگائی اور ضرورت کے اعتبار سے نہیں بڑھتی جو خود بڑھا سکتا ہے وہ اپنی تنخواہ جتنی چاہے مقرر کر لے وہ بیوروکریسی ہو ممبران پارلیمنٹ ہوں یا ججز ۔۔باقی ملازمین نعرے مارتے رہ جاتے ہیں

Related posts

ہائر ایجوکیشن کمیشن کافریش اور بیروزگار پی ایچ ڈی کو آئی پی ایف پی پروگرام کے تحت کالجوں میں بھجوانے کا فیصلہ

Ittehad

دیال سنگھ کالج ،سائنس کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج بھکر کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر طاہر یعقوب انتقال کرگئے 

Ittehad

علم کی اپنے اصل مفہوم میں ترسیل بطور استاد ہمارا نصب  العین ہونا چاہیے۔۔ نیلم حسین

Ittehad

Leave a Comment