2025 Latest News University / Board News

وویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے استعفیٰ دے دیا

استعفی میں کہا گیا کہ کئی کوارٹرز سے ان کے کام میں مداخلت کی جا رہی تھی اور صرف ساڑھے تین ماہ بعد حالات اتنے خراب ہوگئے کہ انہیں استعفیٰ دینا پڑا اس ملک کے ارباب اختیار کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ اگر ان عوامل کا سدباب نہ کیا گیا تو علمی ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا انکوئری کروائی جائے اور نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں

لاہور( خبر نگار ) وویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے استعفیٰ دے دیا وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے کے صرف ساڑھے تین ماہ بعد استعفیٰ دے دینا کوئی معمولی بات نہیں کہ اسے نظر انداز کر دیا جائے استعفی میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کسی بااختیار شخصیت کی بے جا مداخلت کے خلاف دیا گیا ہے یونیورسٹیز کے بارے میں ایک تاثر ہے کہ انہیں مالی۔انتظامی اور اکیڈمک فریڈم حاصل ہوتی ہے مگر ان کے استعفیٰ کے مضمون سے ایسا لگتا ہے کہ ایسی کوئی آزادی نہیں انہیں اپنی ویژن کے مطابق کام نہیں کرنے دیا جاتا کوئی بااختیار شخصیت یا ادارے اس میں بے جا مداخلت کرتے ہیں اور حکمران اپنی مرضی کے نتائج چاہتے ہیں علمی اور تحقیقی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس کی قومی سطح پر انکوئری کروائی جائے اور اس کے نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں ورنہ اس کے دور رس نتائج اچھے نہیں ہونگے

Related posts

پنجاب کے سرکاری ونجی کالجز موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اکیس اگست کو دوبارہ کھلیں گے 

Ittehad

راولپنڈی کے مردانہ کالجوں میں پرنسپلز کے انتالیس امیدواروں کو کال لیٹر جاری ہوگئے

Ittehad

معروف ماہر تعلیم اور انگریزی ادب کے نامور استاد پروفیسر اشفاق سرور انتقال کر گئے 

Ittehad

Leave a Comment