اٹک ،جہلم ،چکوال اور راولپنڈی کے اضلاع کے سکول ،کالجز اور ایپکا کے ممبران جوق در جوق اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں ان سے سے جنرل سیکرٹری اگیگا و صدر پیپلا پروفیسر فائزہ رعنا اور محبوب عارف جنرل سیکرٹری پیپلا کی اپیل
باقی ڈویژنز کی باڈیز اپنے ممبران ایگزیکیٹو اورمتحرک اراکین اتیاد رکھیں کہ دس جون 2025 سرکاری ملازمین کی قسمت بدلنے کا دن ہے وہاں یہ سوچ کر جائیں کہ حکومت کچھ نہ دینے کا فیصلہ کر چکی ہے اور آپ نے ان سے چھین کے لینا ہے چند گھنٹوں کا دھرنا چند دنوں کا بھی ہو سکتا ہے تیاری کے ساتھ جائیں
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) کل 10 جون 2025 وفاقی بجٹ برائے سال دو ہزار پچیس چھبیس اسمبلی میں پیش کیے جانے کا دن ہے یہی دن پاکستان کے سرکاری ملازمین کی قسمت کا فیصلہ سنائے جانے کا بھی دن ہے فروری کے آگیگا کے دھرنے میں کچھ زبانی اور کچھ تحریری وعدے کیے گئے تھے اس کے فالو اپ میں کچھ میٹنگیں بھی ہوئیں جن میں وعدوں کی استقامت کا مظاہرہ کیا گیا مگر تاریخ گواہ ہے کہ ایسا بھی ہوا کہ وعدے کیے گئے اور بعد ازاں اپنی مجبوریاں بتا کر بات ختم کر دی گئی ایسا اب بھی ممکن ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے جاری میڈیا میں چلنے والی اس امکان کی جانب اشارہ کر رہی ہیں موسم بھی گرم ہے اور امتحان بھی سخت آگیگا کی جنرل سیکرٹری اور پیپلا کی مرکزی صدر پروفیسر فائزہ رعنا اور سیکرٹری پیپلا محبوب عارف نے آگیگا کی تمام تنظیموں بالخصوص راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع اٹک ،چکوال، جہلم اور راولپنڈی ضلع کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ جوق در جوق دس جون کے دھرنے میں شریک ہوں دیگر ڈویژنوں کی ڈویژنل باڈیز اپنے اراکین کالجز کے صدور سیکرٹریز اور فعال اراکین اور اتحاد اساتذہ کے متحرک ممبران سمیت وہاں موجود ہونگے تمام دوست یہ سمجھ کے جائیں کہ آپ کی پارلیمنٹ کے باہر ایک بڑی تعداد میں موجودگی اندر موجود ممبران سے فیصلے تبدیل بھی کروا سکتی ہے