2025 Latest News Press Releases

آگیگا پنجاب میں شامل تمام تنظیموں نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے پچیس جون کو احتجاجی ریلی کا اعلان کر دیا

آج آگیگا پنجاب کا اجلاس گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں زیر صدارت خالد جاوید سنگھیڑہ منعقد ہوا نظامت کے فرائض سیکرٹری اگیگا پنجاب پروفیسر فائزہ رعنا نے انجام دئے ماضی میں کھوئی گئی تمام سہولیات کی واپسی کے علاؤہ وفاق میں دئیے گئے تیس فیصد دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کو پنجاب کے ملازمین کو دئیے جانے کا مطالبہ کیا گیا 25 کی صبحِ تک کا وقت دیا گیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں درج تمام مطالبات تسلیم کرنے کا وقت دیا گیا بصورت دیگر 25 جون 2025 بروز بدھ مال طور پر مسجد شہداء پر دھما دھم مست قلندر ہوگا اور صوبائی اسمبلی تک احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب حکومت سرکاری ملازمین پر زیادتیوں میں مسلسل اضافہ کر کے ان کے صبر کا امتحان لے رہی ہے ابھی لیو انکیشمنٹ قوانین اور دو دسمبر 2024 کے ظالمانہ پینشن کٹوتی نوٹیفکیشنز کے زخم تازہ تھے اور ملازمین ان کی ڈی نوٹیفکیشن کے لیے جد وجہد کر رہے تھے کہ اس بجٹ پر وفاق اور پنجاب میں تفاوت پیدا کرتے ہوئے پچیس فیصد دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس جسے پنجاب میں سپیشل الاؤنس کہا گیا دینے سے انکار کر دیا ہے ملازمین ان تمام نا انصافیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کا تہیہ کر لیا ہے آج گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں آگیگا میں شامل 45 صوبائی تنظیموں کے مرکزی قائدین کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت خالد جاوید سنگھیڑہ چیرمین آگیگا اور جوہدری محمد یاسین وڈائچ نے کی نظامت کے فرائض سیکرٹری اگیگا پنجاب محترمہ فائزہ رعنا نے کی اجلاس میں شریک قائدین نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ تمام تنظیموں کے ممبران 25 جون بروز بدھ مسجد شہداء ریگل چوک میں جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور اس کے بعد ایک ریلی کی شکل میں مارچ کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے جائیں گے اور اراکین صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے جو سرکلر جاری کیا گیا اس کا عکس ذیل میں دیا جایا فیصلوں پر مشتمل چیرمین اور سیکرٹری اگیگا کی گفتگو بھی پیش ذیل میں وڈیو کی شکل میں پیش کی جا رہی ہے

Related posts

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب ڈاکٹر سید عنصر اظہر کو معطل کر کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا حکم

Ittehad

چودہ خواتین لیکچررز کو ایم فل الاونس دئیے جانے کا نوٹیفکیشن

Ittehad

تنظیم اساتذہ و پیپلا کے رہنما اور پنجابی ادب کے نامور استاد ڈاکٹر رانا ناصر انتقال کر گئ

Ittehad

Leave a Comment