وہ اپنے آبائی قصبے تلمبہ میاں چنوں سے بذریعہ کار ملتان جا رہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی اس میں پروفیسر سید باقر جعفری کے دو صاحبزادے سید ڈاکٹر محمد علی اور محمد جعفر وفات پا گئے ڈاکٹر سید محمد علی نشتر ہسپتال ملتان میں بطور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ خدمات سر انجام دے رہے تھے
پروفیسر سید باقر جعفری ایک عرصہ گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان میں پرنسپل رہے پھر سروس کے آخری سالوں میں لاہور آگئے کچھ عرصہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں گزار کر ریٹائر ہوگئے
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید باقر جعفری کے دو جوان سال صاحب زادے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے بیٹی جو پچھلی سیٹ پر تھی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ان کا آبائی قصبہ تلمبہ میاں چنوں ہے وہ محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران مجالس میں شرکت کے لیے آبائی شہر آئے تھے اور رات واپس ملتان جا رہے تھے کہ ان کی گاری تیز رفتاری کے باعث ایک درخت سے ٹکرا گئی اور دونوں موقع پر ہی دم توٹ گئے میتوں کو آبائی شہر تلمبہ لے جایا گیا جہاں آج دو بجے نمازہ ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی موت کی خبر سن کر ساری اساتذہ برادری میں سوگ کی فضا ہے ہر کوئی ایک دوسرے سے افسوس کر رہا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پروفیسر باقر جعفری اور اہل خانہ کو یہ بھاری صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرمائے۔ محترم سید باقر جعفری فزکس کے استاد ہیں انہوں نے شعبہ تدریس کا آغاز بطور لیکچرر فزکس گورنمنٹ کالج خانیوال سے کیا ٹرانسفر ہو کر ملتان چلے گئے کچھ عرصہ ایمرسن کالج ملتان میں خدمات سر انجام دیں پھر گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں پرنسپل تعینات کر دئیے گئے بیس گریڈ میں بطور پروفیسر آف فزکس ہوئے تو لاہور پوسٹ کر دیا گیا جہاں سے مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے
professor syed baqir jafri

