2025 Latest News Press Releases

پیپلا کی حکمت عملی اور کاوشوں سے ایک اور کالج یونیورسٹی بننے سے محفوظ رہا

گورنمنٹ کالج پسرور کو ،،بورد بدل یونیورسٹی ،، بنایا جا رہا تھا پیپلا کے عہدے داران نے سیکرٹری جنرل محبوب عارف کی سر براہی میں عوامی مہم چلائی وہ مقامی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری ابپاشی رانا فیاض کو اس بات پر قائل کر لیا کہ اچھے خاصے چلتے اور معروف کالج کو ختم کرکے بورڈ بدل یونیورسٹی میں تبدیل کرنا عوامی مفاد میں نہیں اس کی بجائے الگ سے زمین حاصل کرکے انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی بنائی جائے ان کی مہربانی کہ انہوں نے اس دانشمندانہ تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ایسا کرنے کا وعدہ کیا

سیالکوٹ ( نمائندہ خصوصی ) سیکرٹری جنرل پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروفیسر محبوب عارف اورپیپلا مقامی یونٹ پسرور کی بروقت کوششوں سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج پسرور اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین بورڈ بدل یورنیورسٹی بننے سے محفوظ رہے پروفیسر محبوب عارف اور ان کی ٹیم نے بھر پور مہم چلائی اور عوام کو آگاہ کیا کہ عوامی مفاد میں کیا ہے ان رہنماؤں نے مقامی ایم پی اے جو آبپاشی کے پارلیمانی سیکرٹری بھی ہیں سے ملاقات کرکے انہیں قائل کر لیا کہ معروف کالجز کا اپنے سٹیٹس پر برقرار رہنا عوامی اور عوامی نمائندوں کے مفاد میں ہے انہوں نے اس دانشمندانہ تجویز کو مان کر اعلان کیا کہ ان کالجز کا موجودہ سٹیٹس برقرار رکھا جائے گا اور الگ سے زمین حاصل کر کے وہاں یونیورسٹی کیمپس تعمیر کیا جائے گا اس پر پیپلا رہنماؤں نے ان کا شکریہ ادا کیا

Related posts

فپواسا اورچئیرمین ایچ ای سی آمنے سامنے،احتجاج کی دھمکیاں،الزامات اور جواب

Ittehad

چیف منسٹر پنجاب نے تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی

Ittehad

سلیکیڈ سکولز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا حکومتی فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment