لاہور ( نامہ نگار) کل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر عنصر اظہر نے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں سال دو ہزار 2025-26 کے لیے کالج ٹیچر انٹرنی کی طلب میں گزشتہ سال کی نسبت 2370 سیٹیں زائد طلب کرنے کی وجوہات بتانے کا کہا گیا اور اس کے لیے انہیں کل 19 جولائی صبح دس بجے تک کا وقت دیا گیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ سال 2024-24 کے لیے 7140 سیٹوں کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ اس مرتبہ 9510 سیٹیں مانگی گئی ہیں خط کے مندرجات سے یوں لگتا ہے کہ یہ وضاحت اوپر والوں نے مانگی ہے اور ڈی پی آئی صاحب نے یہ معلومات ڈائریکٹرز سے لیکر اوپر پہنچانی ہیں
