ایسوسی ایشن کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی بعض معاملات پر یقین دہانیاں بعض پر کمیٹیاں اور ملکر کام کرنے کا عہد گریڈ بیس میں ترقی پانے والی خواتین کا نوٹیفکیشن اگلے چند روز میں ہو جائے گا ترقیوں کے عمل میں تیزی لائی جائے گی گریڈ اٹھارہ سے انیس میں خواتین و حضرات کی ترقی کے کیسز بہت جلد صوبائی سلیکشن بورڈمیں پیش کروا دیے جائیں گے پانچ درجاتی سروس سٹرکچر پر باہمی مشاورت سے کام کرکے سمری اوپر بھجوائی جائے گی پے پروٹیکشن کی سمری منظوری کے لیے تیار کی جائے گی
کیڈر ریفیکشیشن اور ڈیلیگیشن آف پاور پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ٹرانسفر / پوسٹنگ پالیسی میں تبدیلیاں لائی جائیں گی مردانہ کالجوں میں مردوں کو ترجیح دی جاتے گی
سالانہ خفیہ رپورٹ لکھنے یا کونٹر سائن نہ کرنے والے افسران کو مس کنڈکٹ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی
لاہور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایجنڈے پر ایک ملاقات ہوئی پیپلا کے وفد کی قیادت صدر پیپلا فائزہ رعنا کر رہی تھیں جبکہ دوسرے اراکین میں جنرل سیکرٹری پیپلا محبوب عارف ۔سینئر نائب صدر شیر محمد گوندل ،صدر پیپلا لاہور ڈویژن حسن رشید ،صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان اور سیکرٹری اطلاعات انجم جیمز پال اورممپر ایگزیکٹیو طارق بلوچ شامل تھے دوسری جانب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جناب غلام فرید ،ایڈیشنل سیکرٹری اعظم کمال ڈپٹی سیکرٹری محمد رضوان اور دو سیکشن آفیسران تھے اس با ضابطہ ملاقات میں ایجنڈے کے تمام نکات زیر بحث لائے گئے اور اہم فیصلے کیے گئے جن میں چند ایک حسب ذیل ہیں پرموشن کے عمل کو تیز تر کیا جائے گا پائپ لائن میں گریڈ اٹھارہ سے انیس میں پرموشن کے کیسز کو جلد صوبائی سلیکشن بورڈ سے کلیر کروا یا جائے گا اور ان کی ایڈجسٹمنٹ میں اساتذہ کو سہولت دی جائے گی گریڈ بیس میں ترقی پانے والی خواتین کے پوسٹنگ آرڈرز اگلے چند روز میں جاری کر دئیے جائیں گے ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی میں ترامیم کرکے اس کی منظوری لی جائے گی اے سی آرز کی عدم دستیابی پرموشن کیسز میں تاخیر کا باعث بنتی ہے لہذا ایسے تمام آفیسران جو اے سی آر نہیں لکھتے یا کونٹر سائن نہیں کرتے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی پے پروٹیکشن کے مسلے کو اساتذہ کے مفادات میں سفارشات مرتب کرکے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی پانچ درجاتی فارمولے پر ایک مشاورتی کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی اور اس کی سفارشات کی روشنی میں اعلی حکام سے منظوری کے لیے سمری روانہ کی جائے گی ریفکسیشن آف کیڈر اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر ضروری کام مکمل کر کے ان کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے جائیں گے




