مذ کورہ عمارت میں پانچ بی ایس کورسز کے تین ہزار طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے کالج کی یہ بلڈنگ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ضلعی انتظامیہ (ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر )چھین کر تحصیل ہسپتال پتوکی کے حوالے کر نے جارہی ہے ایک مدت کی جد وجہد کے بعد گورنمنٹ کالج پتوکی کے طلباء کو یہ بلڈنگ نصیب ہوئی تھی
رانا انیس جوائنٹ سیکرٹری پیپلا کی سربراہی میں کالج سٹاف اور طلباء اس نا انصافی کے خلاف ڈٹ گئے ہیں اور بھر پور احتجاج کر رہے ہیں یہ کالج وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے حلقے میں آتا ہے رابطے پر انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسا نہیں ہوگا مگر عملی صورت حال یہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ہسپتال کا سامان ادھر منتقل کرنے پر زور دے رہے ہیں طلباء کے عملی طور پر ملوث ہونے سے تصادم اور نقص امن کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
پتوکی ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج پتوکی ضلع قصورکا تعلیمی امن ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث داؤ پر لگا ہوا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تحصیل ہسپتال پتوکی ضلع قصور کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج پتوکی میں منتقل کیے جانے کا حکم دیا گیا ہے گورنمنٹ گریجویٹ کالج پتوکی کی اس مذکورہ عمارت میں تین ہزار سے زائد طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے جس میں پانچ مختلف ڈسپلنز کے بی ایس پروگرام کے طلباء بھی شامل ہیں پندرہ روز قبل ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر کالج آئے اور تاثر دیا کہ وہ کالج میں عدم دستیاب سہولیات کےازالے کے لیے ایک رپورٹ مرتب کر رہے ہیں اور انہیں دور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں دراصل وہ کالج کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا جائزہ لینے تشریف لائے تھے جسے تحصیل ہسپتال کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی تھی پھر ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے یہ لیٹر جاری کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو کہا گیا کہ تحصیل ہسپتال پتوکی سے سامان گورنمنٹ گریجویٹ کالج پتوکی میں منتقل کر دیا گیا کالج سٹاف اور طلبا کے علم میں جب یہ آیا تو غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی رانا انیس جوائنٹ سیکرٹری پیپلا لاہور کی سربراہی میں ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ذمے یہ لگایا گیا کہ طلباء کے مستقبل کو مخدوش ہونے سے بچایا جائے کیونکہ صوبائی وزیر تعلیم بھی اسی حلقے سے منتخب ہوئے ہیں ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا مگر عملی صورتحال یہ ہے کہ ضلع انتظامیہ کالج کی بلڈنگ حوالے کرنے پر مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے رانا انیس نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اساتذہ برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ اس ناانصافی کے خلاف ان کا ساتھ دیا جائے

