2025 General Notifications Latest News

موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کو پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ نے عدالت میں چیلنج کر دیا

لاہور ( نمائندہ خصوصی) صوبائی حکومت کے موسم گرما کی تعطیلات میں دو ہفتوں کی توسیع کو پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ راولپنڈی پینچ میں چیلنج کر دیا ہے ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ مزید دو ہفتے چھٹیوں سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا کورسز بر وقت مکمل نہیں ہو سکے گا لہذا صوبائی حکومت اپنا یہ فیصلہ واپس لے حکومت نے پہلے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے نویں سے بارہویں تک اور اے و او لیول کلاسز کے لیے تعلیمی ادارے 18 اگست سے کھلونے کا اعلان کر دیا ہے مگر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ہر سطح کے بچوں کے لیے سکولز فوری اوپن کروانا چاہتی ہے اس پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ موسم ابھی سخت ہے اور چھوٹے بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے

Related posts

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سنڈیکیٹ  میں من مانی نہ کر پائی ۔فیصلے تبدیل کرنا پڑئے

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بھونڈا مذاق ۔۔کلوزنگ ڈیٹ کو اطلاع

Ittehad

 تمام گریڈز کے مرد/خواتین کی اگلی گریڈ میں ترقی سے منسلک ٹریننگ ایک ماہ میں کرونے کا حکمنامہ 

Ittehad

Leave a Comment