لاہور (نمائندہ خصوصی) سرکاری ملازمین کی موت کے بعد شریک حیات(بیوہ یا رنڈوا) کو تاحیات پنشن دی جائے گی یاد رہے کہ گزشتہ ترامیم کے مطابق سرکاری ملازم کی وفات کے بعد اس کی /کے شریک حیات کو پینشن کی مدت کو دس سال تک محدود کر دیا گیا تھا اس پر سرکاری ملازمین کی پیشہ وارانہ تنظیموں ،سیاسی و سماجی تنظیموں نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کیا احتجاج بھی کیے گئے جس کے بعد حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور آج اس فیصلے کا محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

