یہ کھیل اس وقت تک چلے گا جب تک بے حسی ہے یا لوگ ڈرے ہوئے سہمے ہوئے ہیں یا اپنے کام سے کام رکھو ہمیں کوئی نقصان نہیں خاموش رہو
لاہور ( نمائندہ خصوصی)ایک وزیر تعلیم پنجاب کے لیٹر ہیڈ پر اطلا ع ہم تک پہنچی جس کے مطابق ایک فیضان نامی شخص وزیر تعلیم کے آفیس کا اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح اساتذہ سے بھاری رقوم بٹور رہا ہے مگر یہاں سوال یہ ہے کہ اسے فراڈیا قرار دیکر مشتہر کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ لوگوں سے پیسے لیکر کام بھی نہیں کروا رہا اور جو پیسے لیکر کام کروا رہے ہیں ان کو کیا نام دیں گے ہر طرف شور ہے کہ رشوت ستانی کا بازار گرم ہے بہت سے مشہور ہوئے ہیں جو پیسے لیتے ہیں اور کام بھی ہوتا ہے پیسے دینے والوں سے حلف لیا جاتا ہے کہ کسی کا نام نہیں لیں گے اور وہ حسب وعدہ ایسا ہی کرتے ہیں وہ اور ہم سب اس نا انصافی کے نظام کو پروان چڑھا رہے ہیں کچھ بے حسی ہیں کہ ہمیں کیا ہمیں تو کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہوتا رہے کچھ ڈرے ہوئے سہمے ہوئے ہیں انہیں ہمت نہیں کہ اس غیر منصفانہ نظام کے خلاف کریں ایسوسی ایشن نے جبکہ پارسا سابق سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید سے یہ کیا کہ آپ سے پہلے یہاں ایک ایڈیشنل سیکرٹری اور ایک انڈر سیکرٹری نے نوٹوں کی بوریاں بھر یں اور ایک ضلع کے ڈپٹی کمشنر بن کر چلے گئے تو کہا گیا کہ ماضی کی بات نہ کریں جو ہو گیا اسے بھول جائیں اب ٹھیک ہوگا ان کے ساتھی پھر منڈی لگا گئے جب تک میں اور آپ اپنا رویہ نہیں بدلیں گے ایسا ہوتا رہے گا
