2025 General Notifications Latest News

تحریری امتحان کی جگہ اب ایم سی کیوز ،وفاقی پبلک سروس کمیشن نے طریقہ امتحان بدل  کر دیا

یہ طریقہ امتحان 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا گریڈ سولہ اور سترہ کے امتحانات کے ایک جبکہ اوپری گریڈ کی پوسٹ کے لیے دو پرچے ہونگے ماسوائے تدریسی عہدوں کے پاسنگ مارکس 40 فیصد لیکن تدریسی عہدے کی پوسٹ کے امیدوار کو کامیابی کے لیے پچاس فیصد نمبرز لینا ہونگے غیر درست جواب کے 0.25 نمبرز کاٹ لیے جائیں گے

اسلام آباد ( خبر نگار) وفاقی پبلک سروس کمیشن نے 21 ستمبر کے بعد منعقدہ امتحانات کا طریق کار تبدی کر دیا ہے تحریری امتحان ختم کر دیا گیا ہے اس کی جگہ ایم سی کیوز پر مشتمل پیپر لیے جائیں گریڈ سولہ اور سترہ کی پوسٹوں پر امیدواران سے ایک پیپر جبکہ اوپری پوسٹوں جیسے ڈاکٹرز ،جنرل مینجمنٹ اور پروفیشنل و ٹیکنیکل کے امیدواران سے سو سو نمبرز کے دو پیپرز لیے جائیں گے غیر درست جواب دینے پر نیگیٹو مارکنگ ہوگی ہر غیر درست جواب پر 0.25 نمبر کاٹ لیے جائیں گے گریڈ 21اور 22 کی پوسٹوں کے لیے امیدواران سے سو سو نمبرز کے دو پیپرز لیے جائیں گے گریڈ سولہ سے گریڈ بیس تک کے مختلف محکموں سوائے ایجوکیشن کے امیدواران کو پاس ہونے کے لیے کم از کم چالیس فیصد نمبرز لینا ہونگے جبکہ تدریسی عہدے کے امیدواران کو پاس ہونے کے لیے پچاس فیصد نمبرز حاصل کرنا ہونگے اس طرح گریڈ 21 اور 22 کی پوسٹوں پر امیدواران کے لیے کوالیفائنگ مارکس پچاس فیصد رکھے گئے ہیں نیا طریقہ امتحان 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا

Related posts

ریٹائرڈ بزرگ پروفیسر شبیر مغل اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

اتحاد اساتذہ کی منشور کمیٹی ںے کارکنان سے رہنمائی مانگ لی

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی میں گومگو کی کیفیت کھل گئی /نہیں کھلی

Ittehad

Leave a Comment