2025 Latest News Press Releases

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے پرائمری و مڈل سکولز کل سے کھل رہے ہیں

کچھ من چلے تعطیلات میں توسیع کے فیک نوٹیفکیشن و میسیجز کے ذریعے عوام گمراہ کر رہے ہیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں منتخب سکولز کو بند رکھنے کا اختیار ضلعی ایگزیکٹو افسران اور کالجز کو بند کرنے کا اختیار ڈویژنل ڈائریکٹرز کو دیا گیا ہے

نہم سے سیکنڈ ائیر کے لیے تعلیمی ادارے پہلے سے ہی کھولے جا چکے ہیں

لاہور( نامہ نگار) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے پرائمری و مڈل سکولز کل یکم ستمبر سے کھل رہے ہیں ان اداروں نے پہلے چودہ اگست کو کھلنا تھا پھر انہیں یکم ستمبر تک بند کر دیا گیا پھر اس کے بعد اس فیصلے میں ترمیم کرکے نہم سے سیکنڈ ائیر تک کی کلاسز کے لیے اٹھارہ اگست کو کھول دئیے گئے جبکہ نرسری سے آٹھویں تک یکم ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا یہ سکولز کل اپنے شیڈول کے مطابق کھولے جارہے ہیں لیکن کچھ من چلے تعطیلات میں مزید توسیع کی جھوٹی خبریں اور سوشل میڈیا پر پیغامات چلا کر عوام الناس کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں ہاں اتنا ضرور ہے کہ سیلاب سے زیادہ متاثر علاقوں کے سکولز کو بند رکھنے کا شیڈول ضلعی ایگزیکٹو افسران اور ہائر ایجوکیشن کے کیس میں ڈائریکٹر کو دیا گیا ہے جو حالات کو پیشن نظر رکھتے ہوئے انفرادی نوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں

Related posts

نجی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سے بھاری کٹوتیاں

Ittehad

پپلا سرگودھا ڈویژن کے اصولی موقف کی جیت، عامر علی واپس سرفراز  احمد گجر بطور ڈائریکٹر کام کرتے رہیں گے  

Ittehad

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں ملازمت کے مواقع

Ittehad

Leave a Comment