تین مراحل آج مکمل ہوگئے 1- پوسٹنگ کے منتظر مرد وخواتین اساتذہ کے سٹیٹس کی آپ ڈیٹنگ 2– ان لائن پوسٹنگ راؤنڈ کا آغاز 3–ایچ ای ڈی کی موبائل ایپ سے ٹرانسفر اپلیکیشنز کی وصولی کا 15 سے 17 ستمبر مکمل ہو گا
18 ستمبر کو سیس ویب سائٹ پر امیدواران کی میٹ لسٹ جاری کر دی جائے گی18 ستمبر کو ہی ٹرانسفر آرڈرز جاری ہو جائیں گے اور 19 کو جوائننگ ہو جائے گی
لاہور ( نمائندہ خصوصی) محکمہ ہائر ایجوکیشن میں جوائن کر کے پوسٹنگ کے منتظر مختلف گریڈز کے خواتین و حضرات کے لیے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا آج آغاز ہوگیا آج یعنی 15 ستمبر کے روز تین ابتدائی مراحل طے کر لیے جائیں گے پوسٹنگ کے منتظر مرد و خواتین کی فہرست جاری ہوگئی اور دستیاب آسامیوں پر درخواستیں موصول کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا جو پرسوں سترہ ستمبر تک جاری رہے گا اٹھارہ کو ان امیدواران کی میرٹ لسٹ جاری کر کے اس کے مطابق پوسٹنگ آرڈرز جاری کر دیاجائے گی اور 19 ستمبر کو جوئن کرنا ہوگا
