خواہشمند امیدواران سے درخواستیں اب 16 ستمبر سے 24 ستمبر 2025 تک بذریعہ ای پورٹل وصول کی جائیں گی اسی طرح عارضی میرٹ لسٹ 27 ستمبر کو متعلقہ کالج کے نوٹس بورڈ اور کالج کی آفیشل ویب سائٹ پر 27 ستمبر کی شام آویزاں کر دی جائے گی
اس عارضی میرٹ لسٹ کے خلاف شکایت متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفاتر میں 27 سے 30 ستمبر تک کی جا سکے گی ان شکایات کو دور کرکے حتمی میرٹ لسٹ متعلقہ کالج کے نوٹس بورڈ اور کالج کی آفیشل ویب سائٹ پر 30 ستمبر کو دیکھی جا سکے گی
امیدواران کی شارٹ لسٹنگ ہوگی اور انٹرویو سے تین روز قبل انٹرویو کالز جاری ہوں گی انٹرویو چار سے سات اکتوبر تک متعلقہ کالج کے دفاتر میں منعقد ہونگے
کامیاب امیدواران کی لسٹیں سمیت حاصل کردہ مارکس کے متعلقہ کالج ،متعلقہ ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹرز کے دفاتر کے نوٹس بورڈوں اور پورٹل پر سات اکتوبر کی شام آویزاں کر دی جائیں گی
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نےنتائج پر اعتراضات کے ازالے کے لئے تمام ڈائریکٹوریٹس میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو متعلقہ مضامین کےاس ڈویژن کے سینئر ترین کالج ٹیچر کی سربراہی میں قائم کی گئیں ہیں جو اس کمپنی کے کنوینئر ہونگے جبکہ اس ڈویژن کے ڈائریکٹر کو کنوئینر ہونگے ڈویژن کے اس مضمون کے دو سینئر ترین اساتذہ اس کمیٹی کے ممبران ہونگے یہ کمیٹیاں آٹھ سے دس اکتوبر تک متعلقہ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کے دفاتر میں ان اعتراضات کو سن کر قواعد کے مطابق فیصلے کریں گی ان کمیٹیوں کی تشکیل کو ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ اور ہر کالج کے نوٹس بورڈ پر مشتہر کیا جائے گا
اس کے بعد حتمی میرٹ لسٹ اور پوسٹنگ آرڈرز گیارہ اکتوبر کو جاری کر دیے جائیں گے
منتحب امیدواران تیرہ اکتوبر کو اپنے جائے تعیناتی والے کالج میں جوائن کر کے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے

