ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ بورڈ آف ریونیو سوسائٹی نزد جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کر دی گئی ان کی عمر تقریبا 79 برس تھی وہ ایجوکیشن کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کرنے والوں میں ایک تھے ان کی ساری زندگی علم کا فیض بانٹنے میں گزرا اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی پنجاب یونیورسٹی کے آئی ای آر سے وابستہ تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے
لاہور ( خبر نگار) ماہر تعلیم ،سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ،گونمنٹ ایجوکیشن سائنس کالج ٹاؤن شپ لاہور اور گورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد اللہ کے حضور پیش ہوگئے وہ نومبر 2007 میں بطور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے اس سے قبل انہوں نےگورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی میں پرنسپل کے طور پر خدمات سر انجام دیں قبل ازیں وہ ایک لمبا عرصہ گورنمنٹ کالج آف سائنس ایجوکیشن ٹاؤن شپ لاہور کے پرنسپل رہے وہ ابتدائی چند صاحب علم لوگوں میں تھے جہنوں نے تعلیم و تحقیق کے ڈسپلن میں نمایاں تخقیقی کام کیا اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی انہیں تعلیم کے لیے کچھ نہ کچھ کرنے کا جنوں تھا اور یہ وہ زندگی کے آخری حصہ تک کرتے رہے وہ ابھی تک پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم و تحقیق سے وابستہ تھے ان کی موت سے تدریس کے شعبہ میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہ ہو پائے گا ڈاکٹر ارشاد احمد فرخ ایک روشن خیال مفکر تھے ان کی ہمدردیاں ساری زندگی روشن خیال تنظیموں بالخصوص اتحاد اساتذہ کے ساتھ رہیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے ان کی نماز جنازہ آج بعد دوپہر بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ 47 بورڈ آف ریونیو سوسائٹی نزد جوہر ٹاؤن لاہور کے قریبی قبرستان میں ادا کر دی گئی