HED News Latest News

کمیونٹی کالجز کا نام تبدیل کرنےکی منظوری

اب ایسوسی ایٹ ڈگری کالجز کہلائیں گے،پنجاب کابینہ کا فیصلہ

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کیمونٹی کالجز کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اب یہ کالجز ایسوسی ایٹ ڈگری کالج کہلائیں گے۔میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔یاد رہے کہ جنوری میں جب پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال دی تھی تو انہوں نے کمیونٹی کالجز کے قیام پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔وزیر ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے یقین دہانی کروائی کہ ان کا کالجز کو نجی اداروں کے حوالے کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور پی پی اہل اے کے خدشات بے بنیاد ہیں۔اس پر پی پی ایل اے نمائندگان نے اعتماد سازی کے لئے کالجز کا نام کمیونٹی کالجز نہ رکھنے کا مطالبہ کیا تھا جسے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے منظور کرتے ہوئے فوری طور نام تبدیلی کی سمری تیار کروا کے فارورڈ کردی تھی۔جسے اب وزیر ہائر ایجوکیشن کی کاوشوں سے کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔میٹنگ منٹس جاری ہوتے ہی محکمہ ہائر ایجوکیشن اس کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

(https://idigtexas.com/)

Related posts

دو ہزار بائیس کے لیے نہم تا ایم اے /ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات کے شیڈول جاری

Ittehad

راولپنڈی ڈویژن کے تئیس کالجز میں مرد و خواتین مستقل پرنسپلز تعینات

Ittehad

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا چیرنگ کراس سے وزیر اعلی آفیس تک مارچ ۔ہزاروں مظاہرین کی شمولیت

Ittehad

Leave a Comment