HED News Latest News

اساتذہ کے مسائل کے حل کےلئے ایچ ای ڈی کا آن لائن سسٹم

تبادلے،ترقی،ریٹائرمنٹ کے تمام امور ایچ آر ایم ایس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے

لاہور(خصوصی خبر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نیا آن لائن سسسٹم ایچ آر ایم ایس متعارف کروایا ہے۔جس میں ان کے ساتھ تکنیکی معاونت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کی ہے۔اس سسٹم پر تما کالج اساتذہ کا ڈیٹا موجود ہے۔ہر ٹیچر اپنے شناختی کارڈنمبر کو یوزر نیم اور پاس ورڈ کے طور پر استعمال کرکے پہلی دفعہ لاگ ان ہوسکتا ہے اور اس کے بعد پاس ورڈ تبدیل کرسکتا ہے۔ہر ٹیچر اپنے متعلقہ پیج پر دی گئی معلومات کو ایڈٹ کرسکتا ہےاور نئی معلومات درج کرسکتاہے۔اس سے بار بار کالجز سے ڈیٹا منگوانے اور اس کو اپ لوڈ کرنے میں غلطیوں کا جو احتمال رہتا تھا وہ ختم ہوجائے گا۔آئندہ ایچ ای ڈی اساتذہ سے متعلق تبادلے،ترقی اور ریٹائرمنٹ اور ملازمت سے متعلق دیگر امور اسی سسٹم کے ذریعے نمٹائے گا۔معلومات درج کرنے کی آخری تاریخ 19 جون دی گئی ہے۔درج ذیل ویب سائٹ لنک کے ذریعے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے

hehr.punjab.gov.pk

Related posts

  آج فایدہ ہمارا کل کو آپ کا حکومت پنجاب نے جی پی ایف میں ڈیڑھ  گنا اضافہ کر دیا

Ittehad

بورڈ امتحانات میں مارکس امپرومنٹ لیے  کے لامحدود  چانسز کی اجازت

Ittehad

پچھلے دو دن میں ایس او پیز نہ اپنانے پر بائیس تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

Ittehad

Leave a Comment