Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی:امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے اور ایسوسی ایٹ ڈگری (آرٹس،سائنس،کامرس) کے کے امتحانات 2021ء کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری سابقہ بی اے کے متبادل ڈگری ہے۔ شیڈول کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری کے لئےسنگل فیس کے ساتھ 13 جولائی سے30 اکتوبر2020 تک،ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 31 اکتوبر سے 31 دسمبر 2020 تک اور ڈبل فیس کے 26 فروری 2021 تک رجسٹریشن کروائی جا سکے گی ۔ایم اے کے امتحانات کے لئے سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن یکم ستمبر سے 31 دسمبر 2020 تک اور ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ یکم جنوری 2021 سے 26 فروری 2021 تک جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 27 فروری سے 14 مئی 2021 تک کروائی جاسکتی ہے۔جن امیدواروں کی رجسٹریشن پہلے ہوچکی ہے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر ان کا رزلٹ کارڈ گم ہوگیا ہے تو وہ 100 روپے فیس جمع کروا کے ڈپلیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔تمام امتحانات کے لئے سنگل رجسٹریشن فیس 4090 روپے جبکہ ڈبل فیس 8180 روپے ہے۔

Related posts

ریٹائرمنٹ کے قریب پروفیسر کے خلاف معاندانہ کارروائی،اتحاد اساتذہ ساہیوال کے پرنسپل کے خلاف قرارداد مذمت

Ittehad

میانوالی کی پروفیسر نذیراں بی بی جوانی میں وفات پا گئیں

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ ریٹائرڈ پروفیسر نور الحق انتقال کرگئے

Ittehad

2 comments

Mahnoor Riaz July 11, 2020 at 12:23 pm

I can’t understand anything

Reply
Ittehad July 12, 2020 at 2:06 am

پنجاب یونیورسٹی میں امتحان کاداخلہ بھیجنے کے علاوہ امتحان کے لئے رجسٹریشن کروانا ہوتی ہے۔اس کی تاریخیں ہیں کہ سنگل فیس،ڈبل فیس وغیرہ کے ساتھ کب تک رجسٹریشن ہوسکتی ہے۔

Reply

Leave a Comment