College News Latest News

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرگودھا میں اجلاس،احتجاج کے انتظامات کا جائزہ

سرگودھا میں پنجاب ایجوکیٹرز اور پی پی ایل اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے سروس اینڈ پے پروٹیکشن کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں 9 ستمبر کو ہونے والے احتجاج پر مشاورت کی گئی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن حافظ عثمان خان اور پنجاب پروفیسراینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد گوندل ممبر پے اینڈ سر وس پروٹیکشن کمیٹی پنجاب نے بتایا پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عمل عمل درآمد کرانے کے لیے 9 ستمبر کو سرگودھا ڈویژن میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اور بعد میں لاہور میں ہونے والے مرکزی احتجاج میں سرگودھا ڈویژن کی طرف سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔
میٹنگ میں موجود پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری جاوید بشارت چیئرمین عبدالقدوس میڈیا سیکرٹری نعیم فاروقی تحصیل سرگودھا سے سینئر نائب صدر سہیل قیصر فنانس سیکرٹری علی احمد اسامہ جائنٹ سیکرٹری خالد مسعودضلعی کوآرڈینیٹر ڈیسیبل اساتذہ مدثر رسول ضلعی فنانس سیکرٹری کاشف علی خان و دیگر ممبران جبکہ پنجاب لیکچرار اینڈ پروفیسر ایسوسی ایشن کی . جا نب سے پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد گوندل ممبر ہے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی پنجاب نے اپنے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ وفد میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز اپسوسی ایشن سرگودھا ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم ، پروفیسر حافظ محمد رمضان،چیرمین کور کمیٹی اتحاد اساتذہ سرگودھا، پروفیسر ابوالحسن نقوی کوآرڈینیٹر ضلع سرگودھا پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی پنجاب ،پروفیسر طفیل احمد گوندل، محمد خرم ٹوانہ، ملک فرخ رزاق اعوان ممبران کور کمیٹی اتحاد اساتذہ سرگودھا نے شرکت کی۔

Related posts

  انتقال پر ملال        ۔۔صدمات۔       ۔۔اظہار تعزیت 

Ittehad

  ترقی پانے والے لیکچررز بھی آج سے جوائن کریں ۔۔نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی میں گومگو کی کیفیت کھل گئی /نہیں کھلی

Ittehad

Leave a Comment