College News Latest News

پروفیسر حافظ محمد رمضان کو پی ایچ ڈی ڈگری ایوارڈ

اتحاد اساتذہ کے نامزد صدارتی امیدوار برائے سرگودھا ڈویژن حافظ محمد رمضان اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج نے کامیابی سے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا۔جس پر انہیں پی ایچ ڈی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر حافظ محمد رمضان نے 2012 میں اسلامک سٹڈیز میں سرگودھا یونیورسٹی سے ایم فل کیا ستمبر 2013 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور شعبہ علوم اسلامیہ میں ریگولر پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا۔ ایک سال کا کورس ورک مکمل کیا۔ 2014 میں کمپری ہینسو ٹیسٹ پاس کیا جبکہ 10 جون 2015 کو ایڈوانس بورڈ آف سٹڈیز سے ریسرچ ٹاپک بعنوان غزوات النبی صلی اللہ علیہ وسلم_ روایات حدیث اور روایات سیرتِ کا تجزیاتی مطالعہ منظور ہوا اور اس میں ڈاکٹر پروفیسر احسان الرحمن غوری صاحب سپروائزر مقرر ہوئے اور 2019 میں مقالہ ہذا کو رپورٹس کے لیے بیرون ملک بھجواگیا 2020 میں رپورٹس آنے کے بعد 8 ستمبر 2020 اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پبلک ڈیفنس ہوا جس میں دو ممتحنین نے فائنل کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی۔

Related posts

پندرہ سو اکتالیس افسران کی تنخواہوں میں 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کا اضافہ

Ittehad

ٹرانسفر آرڈرز  تبدیل ڈاکٹر میمونہ مشتاق کو وائس پرنسپل کی بجائے پروفیسر اف سائیکالوجی تعینات کر دیا

Ittehad

                                                                     پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری 2022کے سالانہ امتحانات کی سیٹ کا اعلان کر دیا

Ittehad

Leave a Comment