2020 HED News Latest News

کالجز کھل گئے اساتذہ و طالب علم خوش حاضری معمول کے مطابق

آج پنجاب بھرکے تعلیمی ادارے چھ ماہ کی کرونا تعطیلات کے بعد کھل گئے ایک دوسرے سے ایک لمبا عرصہ دور رہنے کے بعد آمنا سامنا ہوا تو ہر کوئی خوش تھا اساتذہ و طالب علم سبھی کے چہروں سے خوشی عیاں تھی اتحاد اساتذہ کے نمائندوں نے مختلف شیروں سے رپورٹس بھجوائی ہیں جن کے مطابق حاضری معمول کے مطابق تھی اور بعض جگہوں پر تو معمول سے بڑھ کر تھی ایس او پیر کے اپنانے میں مختلف جگہوں پر رویہ مختلف تھا کہیں یہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ہوا اور بعض جگہوں پر ان کی پرواہ بھی نہیں کی گئی کچھ حکومتی احکامات بھی فائلوں میں بند رہے مثلاً سوشل ڈسٹنسگ پر کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا صرف سمجھ داری کو دخل ہےاس پر کسی حد تک عمل ہو گیا جہاں تک اساتذہ کی کرونا ٹیسٹ کا تعلق ہے اس پر زیرو پرسنٹ عمل ہوا ہاتھ دھونے پر صفر فیصد سنٹائزر  کا استعمال بلکل نہیں ہوا

Related posts

لاہور ڈویژن نے کالج ٹیچرز انٹرنز کی نظر ثانی شدہ لسٹ جاری کر دی

Ittehad

  تاحال سپیشل الاونس بائیس پندرہ فیصد کا کوڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جاری نہیں کیا 

Ittehad

کالج اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

Ittehad

Leave a Comment