College News HED News Latest News

سروس اور پے پروٹیکشن کے لئے اساتذہ کا مال روڈ پر احتجاج اور دھرنا

سروس اور پے پروٹیکشن کے حصول کے لئے کالج اور سکول اساتذہ نے مسجد شہداء سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی نکالی اور کئی گھنٹے تک اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیا۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج میں لاہور ڈویژن اور پنجاب بھر سے اساتذہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔شرکاء نے حکومت کی وعدہ خلافی اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے ہوئے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا ئے۔مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دئیے رکھا۔پی پی ایل اے اور پی ای اے کے رہنمائوں کا کہنا تھا کے حکومت نے مارچ 2019 میں اساتذہ کے دھرنے کے نتیجے میں چار ماہ میں سروس اور پے پروٹیکشن دینے کا تحریری وعدہ کیا تھا۔اب وعدے کو ڈیڑھ سال بیت چکا ہے لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ہم حکومت کو مزید دوماہ دیتے ہیں۔اگر پھر بھی وعدوں پر عمل در آمد نہ ہوا تو ایک مرتبہ ہم دھرنا دیں گے۔اس مرتبہ یہ دھرنا غیر معینہ مدت کے لئے ہوگا۔دھرنے کے علاوہ اپنے قانونی اور جائز مطالبے کے لئے ہرقسم کے دیگر پر امن آپشنز کا حق بھی استعمال کرسکتے ہیں۔جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

Related posts

  انتیس مرد لیکچرر ریاضی تعینات ہونے پر خوش آمدید اور مبارکباد 

Ittehad

کئی مرتبہ بلایا وہ نہیں آئے ایک سو نوے لیکچررز کو غیر حاضری پر پھر نوٹس

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

Leave a Comment