پہلے یہ 2008 کے سکیلز کے مطابق ہے موجودہ سکیلز کے مطابق ہونے سے رقم میں 85فیصد اضافہ ہو جائے گا وفاقی حکومت نے سفارشات کی منظوری دیکر وفاقی کابینہ کے پاس منظوری کے لیے بھجوا دیا جو اس کی حتمی منظوری دے گی جس کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) محکمہ خزانہ حکومت پاکستان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کو موجودہ پے سکیلز کے مطابق کرنے کا فیصلہ کر کرکے اس پر شفارسات پر مبنی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوا دی ہے وفاقی کابینہ اس کی حتمی منظوری دے گی اور یہ فائنل ہو جائے گی اور بعد ازاں وفاقی حکومت کا محکمہ خزانہ اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا اور اس کا اطلاق ہو جائے گا