2025 Latest News Press Releases

آج آگیگا پنجاب کا تمام اضلاع میں احتجاج ۔۔ملتان میں مرکزی جلسہ او ر ریلی

اضلاع میں پریس کلب یا ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے طے شدہ شیڈول کے مطابق اکیس اگست 2025 کو مرکزی جلسہ اور ریلی کا انعقاد ملتان شہر میں ہونا تھا

آگیگا پاکستان اور آگیگا پنجاب میں ا ختلافات کھل کر سامنے آ چکے رحمان باجوہ کا وڈیو بیان

لاہور ( نمائندہ خصوصی) آگیگا پنجاب کے شیڈول کے مطابق آج بروز جمعرات 21 اگست 2025 کو تیسرا احتجاج کیا گیا مگر دوسرے احتجاج کو جو گوجرانولہ میں ہونا تھا عین موقع پر باوجوہ ملتوی کر دیا گیا شیڈول کے مطابق احتجاج والے روز دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور تمام اضلاع کے پریس کلبز یا ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج کے علاؤہ ایک مرکزی ڈویژنل صدر مقام پر مرکزی جلسہ اور اس کے بعد ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ہونا ہوتا ہے جو آج ملتان میں انقاد پذیر ہوا جلسہ ملتان آرٹس کونسل کے ہال میں ہوا اور بعد ازاں ریلی بھی نکالی گئی جس میں آگیگا پنجاب کے صدر خالد جاوید سنگھیڑہ ایپکا ہے صدر ضیاءاللہ نیازی اور آگیگا پنجاب کی سیکرٹری اور پیپلا پنجاب کی صدر فائزہ رعنا ، سیکرٹری پیپلا محبوب عارف سینئر نائب صدر پیپلا ارشاد حسین ملک ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجم جیمز پال اور صدر پیپلا ملتان ڈویژن تنویر عالم کے علاؤہ مرکزی و ڈویژنل قیادت شریک ہوئی ملتان میں چیرمین آگیگا کی بدولت احتجاج بھر پور تھا مگر بد قسمتی سے آگیگا پاکستان میں بہت سی وجوہات کی بنیاد پر ا ختلافات پیدا ہو چکے ہیں ایک دوسرے کی حکمت عملی پر تنقید روز مرہ کا معمول بن چکی ہےا ختلاف کا شکار آگیگا ماضی کی طرح احتجاج اور اس کے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نظر نہیں آ رہی آج واضح طور رحمان علی باجوہ نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ہم اپنی آگیگا پاکستان کی الگ میٹنگ بلوا ئیں گے اور صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ اگر چیرمین خالد جاوید سنگھیڑہ کو چیرمین شپ سے الگ نہ کیا گیا تو تحریک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے گی الزامات کسی فریق کے بھی درست ہوں اور کسی کے غلط مرکزی اور پنجاب آگیگا کے یہ اختلافات سرکاری ملازمین کے لیے ضرر رساں ثابت ہونگے ابھی وقت ہے کہ مل بیٹھ کر اور عہدوں کی قربانی دیکر آگیگا کو متحد رکھا جائے اسی میں سب کا بھلا ہے

Related posts

پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات سترہ جون سے تیس اگست تک ہونگی

Ittehad

اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نئی پنشن اصلاحات کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

Ittehad

گریڈ بیس کی آپ ڈیٹڈ مردانہ و زنانہ سنیارٹی لسٹیں جاری

Ittehad

Leave a Comment