HED News HED News Latest News

بین الصوبائی میٹنگ:تعلیمی ادارے ستمبر تک بند رکھنے کی سفارش

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت پاکستان کے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں چاروں صوبائی وزراء کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سکولز،کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ فیصلے پر حتمی عمل در آمد کے لئے22 اگست کو میٹنگ کی جائے گی جس میں کرونا کی صورت حال کاایک مرتبہ پھرجائزہ لیا جائے گا اور حالات کے مطابق فیصلہ ہوگا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ ستمبر سے قبل حالات کا جائزہ لینے کے لئے کم از کم 2 میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔اس اجلاس کی سفارشات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرز (این سی او سی )کوبھیجی جائیں گی۔حتمی فیصلہ وہیں ہوگاجس کا اعلان وزیراعظم کریں گے۔

Related posts

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچررز کی 253 آسامیاں مشتہر کر دیں

Ittehad

فپواسا کی کال پر کل پنجاب کی جامعات میں احتجاج ہوگا

Ittehad

نویں جماعت کی بنیاد پر فسٹ ائیر اور فسٹ ائیر کی بنیاد پر بی ایس /ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے شروع کیے جائیں

Ittehad

Leave a Comment