HED News Latest News

پروفیسر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی (کالجز) تعینات

لاہور(نامہ نگار) فارسی کے معروف استاد پروفیسر سید عنصر اظہر کو ڈی پی آئی کالجز تعنیات کردیا گیا ہے۔ پروفیسر موصوف گورنمنٹ شالیمار کالج لاہور میں درس وتدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنی اعلی تعلیم اورینتل کالج پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کی۔ یاد رہے کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں دیگر متعدد انتظامی عہدوں کے ساتھ ڈی پی آئی کالجز کا عہدہ عرصہ دراز سے خالی تھا۔ ڈائریکٹر جنرل عاشق حسین کو عارضی چارج دے کر کام چلایا جا رہا تھا۔ عہدے سے سبکدوش ہونے والے پروفیسر عاشق حسین نے اپنے دور میں کالج کمیونٹی کے لیے بڑی محنت اور خلوص سے کام کیا۔خاص طور پر پروموشن لنکڈ ٹریننگ کا عمل تیز کرنے میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امید ہے اعلی انتظامی عہدے پر نئے تعینات ہونے والے پروفیسر سید عنصر اظہر کا دور کالج کمیونٹی کے لیے مزید بہتری لائے گا۔ایک طویل عرصے بعد اس عہدے پر ایک مستقل آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

Related posts

راولپنڈی ڈویژن میں سات مستقل پرنسپلز تعینات

Ittehad

تین سو پندرہ مرد اسسٹنٹ پروفیسرزکی۔محکمہ آنٹی کرپشن سے کلیزنس ا گئی پی ایس بی میں پیش کرنے کی تیاری

Ittehad

واٹس ایپ ہیکرز ٹیچنک کمیونٹی کے اکاؤنٹس ہیکر کر رہے ہیں شفیق بٹ کا اکاؤنٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

Ittehad

Leave a Comment