لاہور ( نمائندہ خصوصی) ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم سے سعادت حسن منٹو کے بارے میں ایک خبر شائع ہوئی جو غیر درست ثابت ہوئی دراصل یہ خبر ہمارے ملتان سے بہت ہی معتبر شخصیت پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد کے حوالے سے آئی ساتھ گزٹ نوٹیفکیشن تھا جسے کسی منٹو دشمن نے بڑی محنت سے بنایا اس پر اصل کا گماں ہوتا تھا ہم نے بغیر کسی خاص تصدیق کے شائع کر دیا پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد صاحب نے بھی فیس بک پراس پر معذرت کی ہے ہم بھی معذرت خواہ ہیں بالخصوص ان دوستوں کی جو منٹو سے محبت کرنے ہیں