2023 Latest News University / Board News

اساتذہ کے بچوں اور معذور طالب علموں کے لیے وظائف 

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سیکنڈری سکول سالانہ پاس کرنے ولے اساتذہ کے30 بچوں اور 02 معذور طالب علموں کے لیے سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے ایسے بچوں نے سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2022 لاہور بورڈ سے پاس کیا ہو اور  وہ لاہور بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہوں۔اور۔وہ کوئی اور وظیفہ نہ لے رہے ہوں وہ طالب علم جو سکالرشپ حاصل ۔کرنے کے خواہشمند ہوں وہ درخواست سکالرشپ اپنے ادارہ کے سربراہ/پرنسپل کی وساطت سے 26 اپریل 2023 تک بورڈ کو ارسال کر دیں معذوری کی بنیاد پر درخواست دینے والے طالب علموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سروسز ہسپتال لاہور یا ڈسٹرکٹ ہسپتال متعلقہ ضلع سے جاری شدہ معذوری کا سرٹیفیکیٹ منسلک کریں جبکہ اساتذہ کے بچوں کی بنیاد ہ پر درخواست دینے والے اپنے والد /والدہ کی ملازمت کا سرٹیفیکیٹ منسلک کریں 

Related posts

جنرل ایجوکیشن کے پانچ اور کامرس کے تین کالجوں میں مستقل پرنسپل تعینات

Ittehad

تبادلوں پر پابندی ختم پندرہ جولائی تک درخواستیں دیں اگست میں آرڈرز ہونگے

Ittehad

آگیگا کی تنظیم نو ،رخسانہ انور کو قائم مقام چیئرمین اور فائزہ رعنا سینئر وائس پریزیڈنٹ تعینات

Ittehad

Leave a Comment